جمعہ, اپریل 24, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سابق ریاستی وزیر انل بونڈے گرفتار، اشتعال انگیزی کا الزام

Rubina by Rubina
نومبر 16, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
سابق ریاستی وزیر انل بونڈے گرفتار، اشتعال انگیزی کا الزام
99
SHARES
117
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امراؤتی:امراؤتی شہرمیں  تریپورہ تشدد کے خلاف  جمعہ کو مسلمانوں کے بند کے جواب میں سنیچر کو بی جےپی کے بند کے دوران پھوٹ پڑنے والے فساد کی جانچ کے دوران  جرأت مندانہ کارروائی کرتے ہوئے مہاراشٹر پولیس نے بی جےپی کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر انل بونڈے اور دیگر ۱۳؍  افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے  نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ سنیچر کو ہونے والا فساد منصوبہ بند سازش  معلوم ہوتا ہے جس میں چن چن کر مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایاگیاہے۔  اس بیچ ممبئی میں اقلیتی امور کے وزیر اوراین سی پی لیڈر  نواب ملک  نے بھی پریس کانفرنس کرکے اس الزام کو دہرایا کہ امراؤتی میں فساد بی جےپی کی منصوبہ بند سازش کا نتیجہ تھا۔  ریاستی وزارت داخلہ کے مطابق امراؤتی میں حالات اب بہترہیں اور فساد کی جانچ کا حکم دیدیا گیاہے۔

 پولیس نے سابق ریاستی وزیر برائے آب پاشی انل بونڈے کو فساد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ا ن کے علاوہ ۱۳؍ دیگر افراد کو پیر کو گرفتار کیاگیاہے۔ ان میں امراؤتی  ضلع بی جےپی کے صدر نویدیتا چودھری،شہر کے میئر چیتن گوانڈے اور  بی جےپی کے ریاستی ترجمان شیورائے کلکرنی  شامل ہیں۔ان سب کو کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں ضمانت  پر رہا کرنے کا حکم سنایا۔
شہر میں حالات بہتری کی طرف گامزن
اس  بیچ شہر میں حالات بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں جبکہ حکم امتناعی کی سختی دیگر علاقوں کی بہ نسبت مسلم علاقوںمیں زیادہ ہیں۔ اب تک انٹرنیٹ خدمات پر پابندی جاری ہے۔۲؍دن میں پولیس نے ناگپوری گیٹ تھانہ ،کھولاپوری گیٹ تھانہ،گاڈگے نگر تھانہ،سٹی کوتوالی میںالگ الگ ایف آئی آر میںمسلم علاقوں سے رضا اکیڈمی ،دینی جماعتوں کے سربراہ،سیاسی لیڈر و سماجی کارکنان سمیت کل ۱۹؍ افرادجبکہ بی جے پی کے ۱۳؍ کارکنان و لیڈرس کو تعزیرات ہند کی دفعات ۱۸۸، ۱۴۳، ۲۶۹، ۵۱(بی) اور ۱۵۳(اے)  کے تحت گرفتار کیا  جنہیں عدالت نے اتوار کو ضمانت دیدی۔ شہر کے حساس علاقوں میں شامل راج کمل چوک،نمونہ ،جواہر گیٹ و دیگرعلاقوں میں پولیس کا کڑا بندوبست رکھا گیا ہےجبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (نظم و نسق) سنیچر سے شہر میں خیمہ زن ہیں۔
فساد بی جےپی کی منصوبہ بند سازش کا نتیجہ
ادھر ممبئی میں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے پیر کو پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ہے سنیچر کو  امراؤتی میں جوفساد ہوا وہ بی جے پی کے لیڈروں نے منصوبہ بند طریقے سے کروایا تھا۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے لیڈروں کی میٹنگ اور سازش بھی رچی تھی۔جواب ملک نے کہا کہ ’’ تریپورہ فساد اور وسیم رضوی کے خلاف گزشتہ جمعہ کو مسلم تنظیم کی جانب ممبئی اور مہاراشٹر کے چند شہروں میں بند کیا گیا تھا اسی دوران۳؍ شہروں میںخصوصی طور پر ناندیڑ ، مالیگاؤں اور امراؤتی تشدد کی چند وارداتیں ہوئی تھیں۔ اس بند کے بعد  سنیچرکو بی جے پی  کی جانب سے امراؤتی میں بند کا  اعلان کیا گیا تھا۔ اس بند کی آڑ میں منصوبہ بند طریقے سے فساد پھیلانے کا کام کیا گیا  جسے پولیس  نے پوری طرح قابو میں کیا۔ سازش تھی کہ پورے مہاراشٹر میں فساد پھیلایا جائے  لیکن مہاراشٹر کے عوام نے اس سازش کو سمجھا اور امراؤتی کے باہر اس طرح کا کوئی تشدد نہیں ہوا۔‘‘
فساد کیلئے ممبئی سے پیسے بھجوائے گئے؟
کابینی وزیر نے کہاکہ’’ یہ بھی اطلاع مل رہی ہے کہ ممبئی سے پیسے بھیجوائے گئے اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے لیکن بی جے پی کا یہ ہتھکنڈہ ہے کہ جب  ان کے سبھی ہتھیار ناکام ہو جاتے ہیں تو فساد پھیلانا شروع کر دیتے ہیں۔‘‘نواب ملک نے کہا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ مہاراشٹر کے  عوام اس سازش اور بی جے پی کے اس رویہ سے پوری طرح واقف ہے۔اس طرح کی سازش اور گندی سیاست کو مہاراشٹر کے عوام کبھی قبول نہیں کریں گے ۔‘‘

 

Previous Post

اسدالدین اویسی جلد ہی لڑیں گےراجستھان سے الیکشن

Next Post

یوگی حکومت کی کامیابی سے کچھ لوگ حواس باختہ:مودی

Next Post
یوگی حکومت کی کامیابی سے کچھ لوگ حواس باختہ:مودی

یوگی حکومت کی کامیابی سے کچھ لوگ حواس باختہ:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist