بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار و شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ، محمد یوسف خان کا انتقال ہوگیا۔ وہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دلیپ کمار کی عمر 98 سال تھی۔ دلیپ کمار ایک طویل عرصے سے بیمار چل رہے تھے.
دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانوہمیشہ دعاؤں کی اپیل کرتی رہیں, لیکن اللہ کو جو منظور تھا وہ ہوا. نوجوان سماجی کارکن محمد اشرف ریاض الحسینی نے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کے جانے سے ایک بہت بڑا خلاء اس دنیا میں بسنے والے ہر انسان کو محسوس ہو رہا ہے, ان کا اس طریقے سے ہم سبھی کو چھوڑ جانا کافی حد تک نقصان ہونے جیسا ہے.
ایسی شخصیت جس نے بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری کو عملی جامہ پہنایا اور آج وہ فلم انڈسٹری پوری طرح سے خالی ہوگئ ہو. دلیپ کمار کا اس دنیا سے جانا بہت بڑا خسارہ بن گیا ہے. یہ ایک اسیا خلاء ہے جو کبھی بھی نہ بھرے پائے گا. یہ ایک ایسا سورج غروب ہوا ہے جو کبھی طلوع نہ ہو سکے گا. دلیپ کمار کے انتقال کے بعد بالی ووڈ میں بہت بڑی غم کی لہر دوڑ رہی ہے۔ دلیپ کمار نے صبح 7 بج کر 30منٹ پر آخری سانس لی ہے۔ دلیپ کمار نے ہمیشہ کے لئے اس دارفانی کو الوداع کہہ دیا۔ دلیپ کمار تاقیامت ہماری سانسوں میں زندہ رہیں گے.
اشرف ریاض الحسینی