اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

گجرات کے ہسپتال میں عقائد کی بنیاد پر کورونا مریضوں کے الگ وارڈز کا انکشاف

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 16, 2020
in بھارت
0 0
0
gujrat

gujrat

0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں مسلم مخالف سوچ اپنی انتہا کو پہنچتی نظر آرہی ہے جہاں ریاست گجرات کے احمد آباد سول ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں اور مشتبہ کیسز کو ان کے عقائد کی بنیاد پر الگ الگ وارڈز میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایک ہزار 200 بستر مختص کیے گئے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گنونت ایچ راٹھوڑ نے کہا کہ ریاستی حکومتی کے احکامات کے مطابق ہندو اور مسلمان مریضوں کے لیے الگ الگ وارڈز بنائے گئے ہیں۔

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت نتن پٹیل نے معاملے سے متعلق کوئی اطلاع ہونے سے انکار کیا۔

نازک دور میں مولانا مغیثی کی قابل ستائش پہل

ڈاکٹر گنونت ایچ راٹھوڑ نے کہا کہ عام طور پر مرد اور خواتین مریضوں کے لیے علیحدہ علیحدہ وارڈز ہوتے ہیں، لیکن یہاں ہم نے ہندو اور مسلمان مریضوں کے لیے الگ الگ وارڈز بنائے ہیں۔

مریضوں میں اس تفریق کی وجہ سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر گنونت راٹھوڑ نے کہا کہ ‘یہ ریاستی حکومت کا فیصلہ ہے اور آپ ان سے پوچھ سکتے ہیں۔’

ہسپتال میں داخل ہونے کے پروٹوکول کے مطابق کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو وائرس کے مصدقہ مریض سے اس وقت تک الگ وارڈ میں رکھا جاتا ہے جب تک اس کا ٹیسٹ کا نتیجہ نہ آجائے۔

ہسپتال میں داخل کورونا کے 186 مشتبہ مریضوں میں سے 150 میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ان 150 متاثرین میں سے 40 مسلمان ہیں۔

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ‘میں عقائد کی بنیاد پر وارڈز کے فیصلے سے واقف نہیں ہوں، عام طور پر مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ وارڈز ہوتے ہیں، تاہم میں معاملے کی تحقیقات کروں گا۔’

احمد آباد کے کلیکٹر کے کے نرالا نے بھی معاملے کا علم ہونے سے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہماری طرف سے اس طرح کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی اور نہ ہی ہمیں حکومت کے ایسے کسی فیصلے کا علم ہے۔’

رابطہ کرنے پر ایک مریض نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ‘اتوار کی رات ہسپتال کے پہلے وارڈ (اے فور) میں داخل 28 مرد مریضوں کے نام پکارے گئے اور پھر انہیں دوسرے وارڈ (سی فور) میں منتقل کردیا گیا۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں یہ نہیں بتایا گیا کہ ہمیں دوسرے وارڈ کیوں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ جن کے نام پکارے گئے ان سب کا تعلق ایک ہی برادری سے تھا۔’

لاش سے کورونا وائرس زندہ انسان میں منتقل ہونے کا پہلا کیس

ان کا کہنا تھا کہ ‘آج ہم نے ہمارے وارڈ میں عملے کے ایک رکن سے بات کی اور انہوں نے بتایا کہ ایسا دونوں برادریوں کی تسلی و اطمینان کے لیے کیا گیا ہے۔’

امریکا کا معاملے پر اظہار تشویش

عالمی مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن (یو ایس سی آئی آر ایف) نے گجرات کے ہسپتال میں ہندو اور مسلمان مریضوں کو علیحدہ رکھنے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ‘اس طرح کے اقدامات سے بھارت میں صرف مسلمانوں کی رسوائیوں اور ان کے حوالے سے کورونا پھیلانے کی جھوٹی افواہوں میں اضافہ ہوگا۔’

Tags: Gujratبھارت
Previous Post

نازک دور میں مولانا مغیثی کی قابل ستائش پہل

Next Post

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی

Next Post
duniya

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist