اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مرکز نظام الدین کے معاملے کو مذہبی رنگ دینا قابل مذمت، : مولانا محمود مدنی

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 3, 2020
in بھارت
0 0
0
madni

madni

0
SHARES
55
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے مرکز نظام الدین (دہلی) کے تعلق سے منفی پروپیگنڈااور کرونا وائرس جیسی ہلاکت خیز بیماری سے جڑے معاملے کو مذہبی رنگ دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ پوری دنیا اور خاص طور سے ہمارا وطن اس مصیبت سے نبرد آزما ہے،

ہمیں زیادہ حساس اور ذمہ دار انسان کے طور پر خود کو پیش کرنا چاہیے اور متاثر شخص چاہے کسی بھی ذات اور قبیلہ سے تعلق رکھتا ہو، اس کے ساتھ بلا تفریق کھڑا ہونا چاہیے۔ لیکن صد افسوس کہ جب ایسے حالات کے شکار افراد مرکز نظام الدین سے وابستہ پائے گئے تو اسے چند میڈیا ہاؤس اور کچھ غیر ذمہ دارعناصر نے مذہبی شدت پسندی سے جوڑنے اور ایک مخصوص قوم کو مورد الزام اور مجرم ٹھہرانے کی کوشش شروع کردی۔

کرونا وائرس کے بہانہ تبلیغی جماعت کو نشانہ بنایا جانا شرمناک، سرکار اپنی ناکامی اور کوتاہی چھپا رہی ہے: مولانا بدر الدین اجمل

حالاں کہ وہاں سے جو کچھ باتیں آرہی ہیں، اس کی ذمہ داری کسی ایک پر عائد نہیں جاسکتی، بلکہ پولس انتظامیہ بھی یکساں طور سے جوابدہ ہے۔ اس سے زیادہ واضح بات یہ ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن اچانک کیا گیا، جس کی وجہ سے ایسے حالات ہوئے کہ جو جہاں تھا، اسے وہیں ٹھہر نا پڑا، نکلنے کی راہیں بند ہوگئیں،

ایسے میں وہاں سے لوگوں کو نکالنے کی ذمہ داری دہلی سرکار اور پولس انتظامیہ پر تھی، کیوں کہ اس کے بغیر لوگوں کا نکلنا ممکن نہیں تھا۔لیکن پولس انتظامیہ نے غفلت شعاری کا ثبوت دیتے ہوئے وہی کام جو اسے ایک ہفتہ پہلے کرنا چاہیے تھا، اس میں تاخیر کی جس کے نتائج یہاں تک پہنچے۔ اس لیے یہ سوال کیا جانا چاہیے کہ جو کوشش ۲۸؍ مارچ کی شام شروع ہوئی وہ پہلے کیوں نہیں کی گئی؟

مولانا مدنی نے کہا کہ جہا ں تک مسلمانوں اور اس کے دینی و مذہبی اداروں کی بات ہے تو انھوں نے اس بیماری میں سرکار اور صحت عامہ کے محکموں کی ہدایات پر حتی الوسع عمل کیا اور اپنے بیانات اور ہدایات کے ذریعہ لوگوں کو بار بار بیدار کیا، یہاں تک کہ ان کی اپیل پر جمعہ کی نماز میں بھی لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلے۔

ملک کے سبھی اسلامی ادارے چاہے وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتے ہوں وہ اس لڑائی میں ملک کے ساتھ کھڑے ہوئے اور کھڑے ہیں اور اسے کسی جبری حکم سمجھ کر نہیں بلکہ اپنی قومی، ذاتی اور مذہبی ذمہ داری تصورکرتے ہیں۔ اسی جذبہ کے تحت جمعیۃ علماء ہند نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپنی اور اپنی یونٹوں کی طرف سے کرونا وائرس سے ممکنہ طور سے متاثر ہونے والے دس ہزار مریضوں کے لیے آسولیشن –

کورنٹائن سینٹرس کے لیے جگہ کی پیشکش کی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں پریشان حال لوگوں کے لیے ملک گیر سطح پر جمعیۃ ریلیف کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ نہ صرف جمعیۃ علماء ہند بلکہ ملک کی دیگر سبھی جماعتیں متاثرین کی امداد اور بیماری سے متعلق معاملات میں پیش پیش ہیں۔

مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایسے حالات میں اہل وطن، ذمہ دار و باشعور افراد اور میڈیا سے یہ دردمندانہ اپیل کرتی ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھیں اور مسلمانوں کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کو روکیں۔ بلاشبہ یہ انسانیت سے وابستہ مسئلہ ہے،

مزید پڑھیں: سلمان خان کا فلم انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مدد کا اعلان

جس میں کسی بھی طرح کی عصبیت اور ایک دوسرے پر الزام دھرنے کے بجائے متفقہ طور سے ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور ساتھ دینے کی ضرورت ہے اور یہی اس ملک کی عظیم روایت بھی رہی ہے۔

اگرایسے وقت میں فرقہ پرستی یا سیاسی و مذہبی منافرت کو ہوادی گئی اس سے بڑا گناہ نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ نظام الدین کے واقعہ کے بعد ملک بھر میں اس سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ہمدردی کی ضرورت ہے نہ کہ ان کو مجرم بنا کر پیش کرنے کی، کیوں کہ اس سے اس مصیبت کے خلاف ہماری قومی جد و جہد متاثر ہوگی۔

Tags: markazبھارتپی ڈی پی
Previous Post

کرونا وائرس کے بہانہ تبلیغی جماعت کو نشانہ بنایا جانا شرمناک، سرکار اپنی ناکامی اور کوتاہی چھپا رہی ہے: مولانا بدر الدین اجمل

Next Post

ادھو ٹھاکرے نے کہا، وائرس مذہب نہیں دیکھتا، یہاں کمیونل وائرس بھی موجود جگن موہن ریڈی کی نصیحت ، وبا سے جنگ میں ذات اور مذہب کو کنارے رکھیں

Next Post
ادھو ٹھاکرے نے کہا، وائرس مذہب نہیں دیکھتا، یہاں کمیونل وائرس بھی موجود  جگن موہن ریڈی کی نصیحت ، وبا سے جنگ میں ذات اور مذہب کو کنارے رکھیں

ادھو ٹھاکرے نے کہا، وائرس مذہب نہیں دیکھتا، یہاں کمیونل وائرس بھی موجود جگن موہن ریڈی کی نصیحت ، وبا سے جنگ میں ذات اور مذہب کو کنارے رکھیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist