­
’رنجن گگوئی کی راجیہ سبھا میں نامزدگی، جمہوری قدروں کی پامالی‘ - مسلم ٹوڈے
پیر, مئی 19, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

’رنجن گگوئی کی راجیہ سبھا میں نامزدگی، جمہوری قدروں کی پامالی‘

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مارچ 17, 2020
in بھارت, سیاست
0 0
0
gogai

gogai

0
SHARES
43
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی: سابق چیف جسٹس رنجن گگوئی کو راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کی جانب سے رکن پارلیمان مقرر کیے جانے پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اسے جمہوری قدروں کی پامالی قرار دیا اور کہا کہ سبکدوشی کے محض 4 ماہ کے بعد ہی رنجن گگوئی کو راجیہ سبھا کا رکن مقرر کرنا حیرت انگیز ہے،

مودی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ مودی سرکار نے آزادی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک غلط مثال قائم کی ہے جس میں اس نے ایک چیف جسٹس کو راجیہ سبھا بھیجا ہے یہ خلاف جمہوریت بھی ہے۔

کیونکہ جسٹس گگوئی متنازع تھے ان پر دست درازی جیسے سنگین الزام بھی لگ چکے ہیں اس کے باوجود بھی انہیں چیف جسٹس آف انڈیا بنایا گیا تھا، اس کے بعد انہوں نے مودی سرکار کے اشارے پر کئی فیصلہ دیئے جس میں خاص طور پر ایودھیا قضیہ، رافیل معاملہ شامل ہے، ان کی راجیہ سبھا میں تقرری انتہائی افسوسناک ہے،

مودی سرکار نے عدلیہ کی ایمانداری اور غیرتمندی اور عوام کے اعتماد کو اس فیصلہ سے متزلزل کیا ہے یعنی گگوئی کو سرکار نے ایک طرح سے انعام دیا ہے۔

امت شاہ کے لئے خطرہ بننے والے لوہیا کی پر اسرار موت کے بعد ججوں میں جو پیغام گیا ہے اس سے بھی سب واقف ہیں اس لئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ گگوئی کو انعام اور لوہیا کو سزا، یہ خطرناک پیغام بھی دینے کی کوشش کی گئی ہے،

یہ جمہوریت کے منافی دستور کی بقا اور عدلیہ کے وجود کے لئے خطرہ ہے اور عدلیہ پر حملہ کے مترادف ہے اس سے آئندہ عدلیہ کی ایمانداری پر سوالیہ نشان پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

کیا کورونا وائرس ختم کر پائے گا ’شاہین باغ مظاہرہ‘؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

مودی سرکار اپنے اقتدار کا غلط استعمال کر رہی ہے ججوں کو لالچ اور دھمکیاں دے کر جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے جو کہ جمہوری قدروں کے منافی ہے اس لئے عدلیہ کی عزت، وقار، منصب و آزادی کا تقاضہ ہے کہ سبکدوشی کے پانچ سال تک ججوں کی کسی بھی سرکاری ادارہ میں نمائندگی پر پابندی عائد کی جائے اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لئے قدم اٹھائے جائیں۔

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے سابق چیف جسٹس رنجن گگوئی کو راجیہ سبھا کا رکن نامزد کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے صدر سے گگوئی کی نامزدگی رد کرنے کی اپیل کی۔ پارٹی پولٹ بیورو نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ گگوئی کی نامزدگی سے عدالت کی آزادی پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ مودی حکومت نے عدلیہ کی آزادی کی اہمیت کو کم کیا ہے اور عدلیہ اور مقننہ کی علیحدگی کو متاثر کیا ہے۔

مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ گگوئی نے ملک کے ججوں کو ریٹائر ہونے کے بعد عہدے دیئے جانے کی خود تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ عدالت کے چہرے پر یہ ایک داغ ہے لیکن وہ خود راجیہ سبھا کے رکن نامزد کیے گئے۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ عدالت نے مندر-

مسجد سے لے کر کشمیر اور سی اے اے کے بارے میں جس طرح کے فیصلے سنائے ہیں اس سے گگوئی کی نامزدگی کے سلسلے میں سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس لئے ہم صدر رام ناتھ کووند سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ گگوئی کی نامزدگی کو رد کر دیں۔

Tags: بھارت
Previous Post

کیا کورونا وائرس ختم کر پائے گا ’شاہین باغ مظاہرہ‘؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

Next Post

سعودی عرب میں جمعہ اور با جماعت نماز پنجگانہ پر پابندی۔سپریم علماء کونسل نے اسے شریعت کے مطابق بتایا

Next Post
saudi arab

سعودی عرب میں جمعہ اور با جماعت نماز پنجگانہ پر پابندی۔سپریم علماء کونسل نے اسے شریعت کے مطابق بتایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -