نئی دہلی
پرگتی میدان میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب سے اس اسٹیشن کو سپریم کورٹ میٹرو اسٹیشن کے نام سے جانا جائے گا۔ پرگتی میدان میٹرو اسٹیشن کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ دہلی حکومت کی نیمنگ کمیٹی کی طرف سے کیا گیا ہے۔ ا
س فیصلے کی اطلاع دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دی ہے۔ واضح ہو کہ کہ صرف پرگتی میدان میٹرو اسٹیشن کا ہی نہیں بلکہ موکربا چوک اور فلائی اوور سمیت بدرپور مہرولی روڈ کا بھی نام تبدیل کردیا گیا ہے ۔ اب سے موکر با چوک اور فلائی اوور کا نام شہید کیپٹن وکرم بترا چوک ہوگا، جبکہ بدرپور مہرولی روڈ کا نام تبدیل کرکے آچاریہ شری مہا پرگیہ کیا گیا ہے۔بتا دیں اس سے پہلے کچھ وقت پہلے ہی اکبر روڈ کے سائن بور ڈ پر ایک پوسٹر چسپاں پایا گیا جس میں’ مہارانا پرتاپ مارگ‘ لکھا ہوا تھا۔ اسی راستے پر کئی مرکزی وزرائ، بی جے پی صدر امت شاہ کی رہائش اور کانگریس کا ہیڈکوارٹر تھا۔ یہ علاقہ نئی دہلی میونسپل کونسل کے تحت آتا ہے۔ این ڈی ایم سی کے ترجمان نے کہا تھا کونسل کو ایسا کوئی پیشکش نہیں ملی ہے اور اس قسم کے نام کی تبدیلی کی منظوری بھی نہیں دی گئی تھی۔سائن کو کروپ کرنا قانون اور نظام کا مسئلہ ہے اور پولیس کو ضروری اقدامات کرنے چاہئے۔ ابھی تک کسی نے بھی اس کام کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ اکبر روڈ کے سائن بورڈ کو 2016 میں بھی رنگ سے قلعی کردکیا گیا اور اس پر مہارانا پرتاپ مارگ کے پوسٹر لگائے گئے تھے۔ اس وقت اس ایکٹ کی ذمہ داری شدت پسند ہندو تنظیم ہندوسینا نے لی تھی۔