قومی راجدھانی دہلی میں حکم امتناعی کے باوجود منگل کے روز مظاہرین کی ایک بڑی تعداد منڈی ہاؤس میں جمع ہو گئی اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف نعرے بازی کی۔
سوراج ابھیان کے سربراہ یوگیندر یادو اور جے این یو ایس یو کے سابق رہنما عمر خالد نے منڈی ہاؤس سے شروع ہوکر جنتر منتر کی طرف جانے والے جلوس میں شرکت کی۔
مظاہرین کا احتجاج نعرے بازی کرنے کے علاوہ پر امن تھا۔ مظاہرین میں جے این یو، جامعہ اور دیگر اداروں کے طلبہ شامل ہیں۔ اس دوران دہلی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار وہاں موجود تھے۔