نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے دریا گنج علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھاڑ کا استعمال کیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مظاہرین نے دہلی گیٹ پر کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔
