نئی دہلی
متنازع شہریت ایکٹ اور دہلی پولس کی بربریت کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ وطالبات کا احتجاج آج بھی جاری ہے ۔تکونہ پارک سے سریتاوہار اور ہولی فیملی ہسپتال کے طلبہ سڑک کے دونوں کنارے ہیومین چین بناکر کھڑے ہیں اور متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف شدید احتجاج کررہے ہیں ۔
دہلی پولس کی بربریت اور طلبہ کے خلاف گذشتہ 15دسمبر کو ہوئی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں ۔
احتجاج میں جامعہ کے طلبہ وطالبات کے ساتھ علاقے کے ہزاروں لوگ شریک ہیں اور بلامبالغہ یہ تعداد پچیس ہزار سے زائدہے ۔
اس احتجاج میں طلبہ کسی کو نقصان نہیں پہونچارہے ہیں ، گاڑیوں کی آمدو رفت بھی جاری ہے ۔ طلبہ کے ساتھ علاقے کے مردو خواتین جامعہ کے طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس احتجاج میں شریک ہیں ۔