­
ماہ محرم فضائل و مسائل - مسلم ٹوڈے
جمعرات, مئی 22, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home اداریہ

ماہ محرم فضائل و مسائل

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
ستمبر 8, 2019
in اداریہ, بھارت, دنیا
0 0
0
ماہ محرم فضائل و مسائل
0
SHARES
947
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ماہ محرم ایک ایسا مہینہ ہے جس سے قمری مہینے اور اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے، حرمت والے چار مہینے ہیں ان میں سے ایک ماہ محرم بھی ہے، ماہ محرم محترم، مقدس اور مبارک مہینہ ہے، جس کی تاریخی اہمیت مسلم ہے، احادیث و روایات سے اس کے بے شمار فضائل و برکات ہیں۔

مسلم شریف کی ایک روایت میں ہے، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں,کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا — افضل الصیام بعد رمضان شھراللہ المحرم —- کہ رمضان شریف کے روزے کے بعد بہترین روزے اس ماہ محرم کے روزے ہیں,جوکہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے (مسلم) اس حدیث میں ماہ محرم کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کی گئی ہے اور اس کو اللہ کا مہینہ قرار دیا گیا ہے جس سے اس ماہ مبارک کے شرف و فضیلت کا اظہار مقصود ہے۔ ترمذی شریف کی ایک حدیث میں ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایک شخص نے سوال کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے کے بعد، کون سے مہینے کا روزہ رکھوں! حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ یہی سوال ایک مرتبہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا، اور میں آپ کی خدمت میں حاضر تھا، آپ نے جواب دیا تھا —- ان کنت صائما بعد شھررمضان فصم المحرم فانہ شھراللہ فیہ تاب اللہ فیہ علیٰ قوم ویتوب فیہ علیٰ قوم آخرین — (ترمذی) رمضان کے بعد اگرتم کو روزہ رکھنا ہے، تو ماہ محرم میں روزہ رکھو؛ کیوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت کا مہینہ ہے، اس میں ایک ایسا دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی، اور آئندہ بھی ایک قوم کی توبہ اس دن قبول فرمائیں گے — اسی طرح ابن عباس رضی اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا — من صام یوما من المحرم فلہ بکل یوم ثلاثون یوما — کہ جوشخص ماہ محرم کے ایک دن میں روزہ رکھے، اس کوہردن کے روزہ کے بدلے تیس دن روزہ رکھنے کا ثواب ملے گا — (الترغیب والترھیب)

یوم عاشورہ کے روزہ کی فضیلت:

محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو ’’ یوم عاشورہ ‘‘ کہا جاتا ہے، جس کے معنی ہیں ’’ دسواں دن ‘‘ یوم عاشوراء اللہ تعالیٰ کی رحمت و برکت کا خصوصی طور پر حامل ہے، پورے مہینے میں یوم عاشوراء کو خاص فضیلت و فوقیت حاصل ہے، رمضان شریف کے روزے کی فرضیت سے قبل یوم عاشوراء کا روزہ ہی مسلمانوں کے لئے فرض تھا,بعد میں جب رمضان کے روزے فرض ہوگئے تو عاشورہ کے روزہ کی فرضیت منسوخ ہوگئی لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم عاشورہ کا روزہ رکھنے کو سنت اور مستحب قرار دیا۔

حضرت عبداللہ ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے ھجرت فرماکر مدینہ منورہ تشریف لائے، تو آپ نے یہودیوں کو یوم عاشوراء کا روزہ رکھتے دیکھا آپ نے ان سے دریافت کیا کہ یہ کیاکوئی خاص دن ہے، کہ تم اس کا روزہ رکھتے ہو، انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں یہ بڑی عظمت والا دن ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ اور ان کی قوم کو نجات دی تھی، فرعون اور اس کے لشکر کو غرقاب کیا تھا، تو حضرت موسیٰؑ نے اللہ کے اس انعام کے شکرمیں اس دن کا روزہ رکھا تھا، اس لئے ہم بھی اس دن روزہ رکھتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ سے ہمارا تعلق تم سے زیادہ ہے، اور ہم اس کے زیادہ حقدار ہیں، پھر آپ نے خود بھی عاشوراء کا روزہ رکھا اور امت کو بھی اس دن کے روزے کا حکم دیا — (بخاری ومسلم)

یوم عاشوراء زمانہ جاہلیت میں قریش مکہ کے نزدیک بھی بڑا محترم دن تھا، اسی دن خانہ کعبہ پر نیا غلاف ڈالا جاتا تھا، اور قریش اس دن روزہ رکھتے تھے، خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہجرت سے پہلے مکہ معظمہ میں عاشوراء کاروزہ رکھا کرتے تھے، پھر جب آپ مدینہ تشریف لائے توآپ نے خود بھی یہ روزہ رکھا اور مسلمانوں کو اس دن روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ اللہ تعالیٰ نے یوم عاشوراء کو ایک ممتازمقام عطا کیا ہے، یہ دن بہت سے فضائل کا حامل اور نیکیوں کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے —- حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ انی احتسب علی اللہ ان یکفرالسنتہ التی قبلہ ‘‘کہ مجھے امید ہے کہ عاشوراء کے دن کا روزہ گذشتہ سال کے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا —- (مسلم)

حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں ,,مارایت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یتحریٰ صیام یوم فضلہ علیٰ غیرہ الاھٰذاالیوم یوم عاشوراء، وھٰذاالشھر یعنی شھررمضان ’’ میں نے نہیں دیکھا کہ آپ کسی فضیلت والے دن کے روزے کا بہت زیادہ اہتمام اور فکر کرتے ہوں، سوائے اس دن یوم عاشوراء کے، اور سوائے اس ماہ مبارک رمضان کے ‘‘ —- (بخاری ومسلم)

یوم عاشوراء کا روزہ یہود ونصاریٰ بھی رکھتے تھے، اورمسلمانوں کوبھی روزہ رکھنے کاحکم تھا، جس کی بناپر اشتراک اور تشابہ ہوتا تھا۔ عبداللہ ابن عباسؓ کی روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم عاشوراء میں روزہ رکھا اورمسلمانوں کوبھی اس کا حکم دیا، تو بعض صحابہ نے عرض کیاکہ یارسول اللہ!اسی دن یہود و نصاریٰ بھی روزہ رکھتے ہیں، اوراس دن ھمارے روزہ رکھنے سے ان کے ساتھ اشتراک اور تشابہ ہوتا ہے، توآپ نے ارشاد فرمایا، ان شاء اللہ، آئندہ سال ہم نویں کاروزہ رکھیں گے — عبداللہ ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ آئندہ سال ماہ محرم آنے سے پہلے ہی آپ کی وفات واقع ہوگئی (مسلم)

یوم عاشوراء کے ساتھ نویں کا یاپھرگیارھویں کاروزہ رکھناچاہئیے، وجہ یہ ہے کہ اھل ایمان کو یہود و نصاریٰ کی مخالفت کا حکم دیا گیا ہے، ارشاد نبوی ہے ” صوموا یوم عاشوراء وخالفوا فیہ الیہود وصوموا قبلہ یوما او بعدہ یوماً ” کہ تم عاشوراء کا روزہ رکھو اور یہود کی مخالفت کرو ، اور اس سے ایک دن پہلے یاایک دن بعد کاروزہ بھی رکھو (مسنداحمد)

دسویں محرم کواپنے اھل و عیال پر کھانے پینے میں وسعت وکشادگی کا معاملہ کرناچاہئیے، تاکہ روزی میں خیروبرکت کامعاملہ ہو — حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” من اوسع علیٰ عیالہ واھلہ یوم عشوراء اوسع اللہ علیہ سائر سنتہ “ جوشخص عاشوراء کے دن اپنے اھل وعیال پرکھا نے پینے میں فراخی اوروسعت کرے گا، تواللہ تعالیٰ پورے سال اس کے رزق میں وسعت اور برکت عطا فرمائیں گے —- (بیھقی)

اسلامی تاریخ میں عاشوراء کے دن جنتی نوجوانوں کے سردار,نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کومیدان کربلا میں شھید کردیاگیا,شھادت حسین یقینی طورپرمسلمانوں کے لئے ایک الم انگیز مصیبت اور بے انتہا رنج و غم کاباعث ہے، مصائب و پریشانی اور رنج والم کے وقت، مسلمانوں کو قضاء و قدر پر ایمان رکھ کر، قرآن وسنت کے مطابق صبر وتحمل سے کام لیناچاھئیے، اسلام میں ماتم، نوحہ خوانی، اور میت کے اوصاف کو بیان کرکے رونا گناہ ہے —- ارشادنبوی ہے ” لیس منامن ضرب الخدود وشق الحبوب ودعابدعوی الجاھلیتہ “ وہ شخص ھم میں سے نہیں ہے,جس نے ماتم کرتے ہوئے منہ پر مارا، کپڑے پھاڑے، اورجاھلیت کی پکار پکاری — (بخاری ومسلم)

بعض لوگ یوم عاشوراء کی فضیلت، شہادت حسین کوقراردیتے ہیں، یہ بات درست نہیں ہے، خودآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمبارک میں,عاشوراء کادن مقدس اور فضیلت والا سمجھا جاتا تھا، اور شہادت حسین کا واقعہ آپ کی وفات کے تقریباً ساٹھ سال بعد پیش آیا — ماہ محرم کے تعلق سے جس قدر اعمال و افعال اور احکامات، احادیث سے ثابت ہیں مسلمانوں کواس کے مطابق عمل کرنا چاہئیے، بدعات و رسومات اور مشرکانہ رسم ورواج سے اپنے آپ کو بچانا چاہئیے

اللہ ہم سب کوعمل کی توفیق عطافرمائے اور بدعات و رسومات سے ہم سب کی حفاظت فرمائے —– آمین

محمد شمیم عادل قاسمی

Previous Post

سری لنکا کے کرکٹروں کا پاکستان جانے سے انکار

Next Post

نتیش اگر این ڈی اے چھوڑ دیں تو وہی رہیں گے عظیم اتحاد کے رہنما!

Next Post
نتیش اگر این ڈی اے چھوڑ دیں تو وہی رہیں گے عظیم اتحاد کے رہنما!

نتیش اگر این ڈی اے چھوڑ دیں تو وہی رہیں گے عظیم اتحاد کے رہنما!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -