آئی این ایکس میڈیاکیس میں آج سپریم کورٹ پی چدمبرم کی عرضی پر سماعت کرےگا۔جسٹس آربھانومتی اورجسٹس ایےایس بوپننا کی بینچ نے سنوائی کرےگی۔عرضی میں دہلی ہائی کورٹ کےفیصلےکوچیلنج کیاگیاہے۔ہائی کورٹ نے چدمبرم کومنی لانڈرنگ اوربدعنوانی معاملوں میں عبوری ضمانت دینے سے انکارکردیاتھا۔آپ کوبتادیں کہ جمعہ کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو سپریم کورٹ سے تھوڑی راحت ملی تھی۔
سپریم کورٹ نےای ڈی کی جانب سے چدمبرم کی گرفتاری پرروک لگائی تھی۔ جسٹس آربھانومتی کی قیادت والی بینچ چدمبرم کی اس نئی عرضی پربھی آج سماعت کرےگی۔ جس میں انہوں نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں ان کےخلاف گرفتاری وارنٹ کے ساتھ سی بی آئی حراست میں بھیجنےکےنچلی عدالت کے فیصلہ کوچیلنج کیاہے۔
وہیں دوسری جانب پی چدمبرم کی سی بی آئی تحویل بھی آج ختم ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی کی جانب سے چدمبرم کی گرفتاری پر جمعہ تک روک لگائی ہے۔ واضح ہے کہ ای ڈی کی جانب سے چدمبرم پرآئی این ایکس میڈیا گروپ کے پروموٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے اندرانی مکھرجی کو کارتی چدمبرم کا خیال رکھنے کا مشورہ دیاتھا۔حکام کے مطابق چدمبرم کے پاس 11غیرمنقولہ جائیدادیں ہیں۔ اس کے علاوہ سابق مرکزی وزیر کے بیرون ملک میں 17بینک کھاتےہیں۔