پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سشما سوراج کے انتقال پر کئی عالمی شخصیتوں کا اظہارِ رنج و غم، جانیے کس نے کیا کہا

Rubina by Rubina
اگست 7, 2019
in بھارت, دنیا
0 0
0
سشما سوراج کے انتقال پر کئی عالمی شخصیتوں کا اظہارِ رنج و غم، جانیے کس نے کیا کہا
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سشما سوراج کے انتقال کے بعد تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اور یہ پیغامات صرف ہندوستان سے ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک سے بھی آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عالمی سطح کی بڑی بڑی ہستیوں اور مختلف ممالک کے ہندوستان میں موجود سفارتکاروں نے اپنی اپنی طرح سے سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کی۔ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی، مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اور کناڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر جیسی شخصیتوں نے بھی ٹوئٹر پر سشما کے انتقال کی خبر کو افسوسناک بتایا اور اس غم کے وقت میں ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کس عالمی لیڈر نے سشما سوراج جیسی اعلیٰ پایہ کی سیاستداں کے بارے میں اپنی کیا رائے دی.

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

حامد کرزئی (افغانستان):

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ حامد کرزئی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’بہن جی سشما سوراج کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ پہنچا۔ وہ ایک عظیم رہنما تھیں۔ ہندوستان کے عوام اور ان کے خاندان اور دوستوں کو میری گہری تعزیت‘‘۔

 

الیگزنڈر جیگلر (فرانس):

فرانس کے سفیر الیگزینڈر جیگلر نے ہندوستان۔فرانس تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کی گئیں سشما سوراج کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کے سب سے زیادہ قابل احترام رہنماؤں میں سے ایک۔ انہوں نے اپنے ملک کے شہریوں کی خدمت کے لئے قابل ذکر لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں اور وہ ہندوستان ۔فرانس تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے گئیں۔‘

عبداللہ شاہد (مالدیپ):

مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے سشما سوراج کے انتقال پر اظہارِ غم کرتے ہوئے انھیں غیر معمولی خاتون، بہترین سفارت کار اور ایک زندہ دل شخصیت بتایا۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مالدیپ-ہندوستان کی نئی دوستی کی اہم شخصیت۔ سوگوار خاندان اور ہندوستان کے لوگوں کے تئیں تعزیت‘‘۔

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں
کناڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سشما سوراج کے انتقال کی خبر سن کر دکھ پہنچا۔ وہ ہندوستانی عوام کے لئے طویل مدت تک وقف رہیں اور انہوں نے سبھی کا احترام کیا۔ آنجہانی لیڈر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔

 

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

سُن ویڈونگ (چین):

ہندوستان میں چینی سفارت کار سُن ویڈونگ نے سشما سوراج کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان کی سابق مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال کی خبر پڑھ کر افسوس ہوا۔ ہند-چین تعلقات استوار کرنے کے لیے انھوں نے جو کچھ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ میری نیک خواہشات ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘‘

Tags: #sushma #swaraj
Previous Post

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی

Next Post

کیا پاکستان باخبر تھا کہ ہندوستان کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے جا رہا ہے!

Next Post
کیا پاکستان باخبر تھا کہ ہندوستان کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے جا رہا ہے!

کیا پاکستان باخبر تھا کہ ہندوستان کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے جا رہا ہے!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist