نئی دہلی۔ ’’ تین طلاق بل بالآخر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوچکے ہیں اور اب یہ قانون صدر رام ناتھ کووند کے دستخط کے بعد بنایا جائے گا۔مودی حکومت اپنے تین سال دور حکومت میں تین طلاق بل کو پارلیمنٹ سے پاس کرانے کی کوشش میں تھی۔ لیکن راجیہ سبھا میں اقلیت کی وجہ سے اس کا مقصد کامیاب نہیں ہوسکے۔ اگرچہ اس بار راجیہ سبھا میں حکومت اقلیت میں تھی ، لیکن حکومت اس بار اس بل کو پاس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
راجیہ سبھا میںمنگل کے روز قریب 12 بجے ، وزیر قانون روی شنکر پرساد نے تین طلاق بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ایوان کے لئے تاریخی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 20 سے زیادہ اسلامی ممالک نے تین طلاق پر پابندی عائد کردی ہے
تین طلاق بل راجیہ سبھا میں پاس ہونے سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے آج نئی زندگی ملی ہو۔ سچ پوچھیں تو وزیر اعظم نریندر مودی نے تین طلاق پر قانون نہیں ہمیں طاقت دی ہے۔ ایسی طاقت جس کا استعمال کر ہم ان لوگوں کو سبق سکھا سکتے ہیں جو عورتوں کو پیروں کی جوتی سمجھتے ہیں‘‘۔ یہ کہنا ہے اترپردیش کے آگرہ کی رہنے والی ترنم کا۔ ترنم پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تین طلاق بل پاس ہونے کے بعد آگرہ میں مقدمہ درج کرانے والی پہلی خاتون ہیں۔
ترنم کا کہنا ہے کہ تین طلاق بل پاس ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی مسلسل کوششوں کے بعد اب تین طلاق متاثرہ خواتین کو بھی خود اعتمادی سے جینے کا موقع ملے گا۔ ساتھ ہی یہ ان لوگوں کے لئے سبق بھی ہو گا جو اپنی غلطی کے لئے بھی مسلم خواتین کو فورا تین طلاق دے دیتے
وہیں، ترنم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک طرف تو وزیر اعظم مودی نے کئی سالوں تک کوشش کرنے کے بعد تین طلاق بل پاس کروایا، لیکن پولیس تین طلاق متاثرین کی مدد نہیں کرتی ہے۔ اس کے برعکس متاثرہ خواتین پر ہی دباؤ بنانے لگتی ہے۔ وہیں، اس قانون میں یہ بھی التزام ہونا چاہئے کہ متاثرہ خاتون اور اس کے بچوں کو اتنا گزارہ۔ بھتہ ملنا ہی چاہئے جس سے کہ وہ پڑھ لکھ سکے۔
ترنم کو اس کے شوہر ذکور الرحمٰن نے دوسری شادی کرنے کے بعد تین طلاق دے دی تھی۔ ساتھ ہی اسے اور اس کے بچوں کو بھی گھر سے باہر نکال دیا تھا۔ ترنم نے اس کی شکایت پولیس سے کی لیکن وہاں بھی ایک بی جے پی لیڈر کی سفارش کی وجہ سے اس کی سنی نہیں گئی۔
بالآخر، تھک ہار کر ترنم نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اس کی گہار لگائی تھی۔ اس کے بعد لکھنئو سے آئے فون کال پر ترنم کو انصاف ملا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی اور ملزم شوہر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔