دہلی کےلوگوں کواضافہ شدہ بجلی کے بل سےتھوڑی نجات ملنے والی ہے۔ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آرسی) نےبجلی کے فکس چارج میں تخفیف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب دوکلو واٹ تک کے بجلی کنکشن پر20 روپئے فی کلوواٹ، دوکلوواٹ سے لےکر پانچ کلوواٹ تک کے بجلی کنکشن پر50 روپئےفی کلوواٹ، 5 کلوواٹ سے لے کر15 کلو واٹ تک کے بجلی کنکشن پر100 روپئےفی کلوواٹ فکس چارج دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں فکس چارج میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد موجودہ حکومت اپوزیشن کے نشانے پرآگئی تھی۔ کانگریس کا الزام تھا کہ فکس چارج کو بڑھا کرکیجریوال حکومت نے 5 ہزارکروڑکا منافع کمایا ہے۔ پہلے دو کلوواٹ تک 125 روپئے، 2 سے 5 کلو واٹ تک 140 روپئے اور5 سے 15 کلو واٹ تک 175 روپئے فکس چارج ادا کرنے ہوتے ہیں۔
خوشخبری: کیجریوال نے دیا عوام کوتحفہ، دہلی میں کم ہوئیں بجلی کی قیمتیں، یہاں دیکھیں نئےدام
دہلی میں کیجریوال حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں تخفیف کردی ہے۔
حالانکہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ان شرح میں اضافہ کے لئے ڈی ای آرسی کو ذمہ دارٹھہرایا تھا۔ کیجریوال نےکہا تھا کہ گزشتہ سال ڈی ای آرسی نےاپنے حساب سے دہلی میں بجلی کی قیمت طےکئےتھے۔ پہلے فکس چارج 20 روپئے فی کلو واٹ لگا کرتے تھے۔ ڈی ای آرسی نے بغیرحکومت سے پوچھے فکس چارج میں اضافہ کرکے سوا سو کروڑ روپئے فی کلو واٹ کر دیا، جو پہلے سے 5 گنا ہے۔ حکم نامہ جاری ہونے کے بعد ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔ گزشتہ 11 ماہ سے فکس چارج کی پریشانی آرہی ہے