­
ایران نے اپنا ڈرون مار گرانے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا - مسلم ٹوڈے
بدھ, مئی 21, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

ایران نے اپنا ڈرون مار گرانے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
جولائی 19, 2019
in دنیا
0 0
0
ایران نے اپنا ڈرون مار گرانے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا
0
SHARES
35
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خلیج فارس کے نزدیک ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مسترد کردیا۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحری جہاز کے لیے خطرہ بننے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی نئی لہر دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں گزشتہ ماہ ایران نے اسی راستے پر ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا تھا جس کے جواب میں امریکی صدر حملہ کرنے کے لیے تیار ہوگئے تھے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے تمام ڈرونز بحفاظت بیس پر واپس پہنچ چکے ہیں اور امریکی بیڑے کے ساتھ کسی بھی تصادم کی اطلاع کو مسترد کردیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس نے کہا کہ ’نہ ہی ہمارا کوئی ڈرون آبنائے ہرمز میں لاپتہ ہوا نہ ہی کہیں اور‘۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس کا چہرہ ہے جہاں سے دنیا میں خام تیل کی مجموعی برآمدات کا پانچواں حصہ برآمد کیا جاتا ہے، جہاں کشیدگی نے امریکا اور ایران کے مابین جنگ کے خطرات کو ہوا دے دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایرانی ڈرون یو ایس ایس باکسر کے 100 میٹر تک قریب آگیا تھا اور اس نے متعدد مرتبہ انتباہ کو نظر انداز کیا۔

ٹرمپ نے ایران پر ’اشتعال انگیز اور معاندانہ‘ حرکت کا الزام لگایا اور کہا کہ امریکا نے اپنے دفاع میں ردِ عمل دیا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں اور انہیں ڈرون تباہ ہونے کی کوئی معلومات نہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خلیج فارس میں تیل کی تنصیبات پر 6 حملے ہوچکے ہیں جس کا الزام امریکا نے ایران پر لگایا جبکہ برطانوی بحریہ اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے درمیان بھی اشتعال انگیز مخمصہ ہوچکا ہے۔

ادھر ایران ان حملوں اور برطانیہ کے ساتھ کسی انکاؤنٹر میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

تاہم امریکی صدر یا پینٹاگون میں سے کسی نے یہ نہیں بتایا کہ یو ایس ایس باکسر نے کس طرح ڈرون کو تباہ کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق بحری جہاز نے اسے میزائل سے تباہ کرنے کے بجائے نیچے گرانے کے لیے الیکٹرونک جیمنگ کا استعمال کیا۔

Tags: بھارتبی جے پیکانگریسکیجریوال
Previous Post

‘ان کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں جن پر جنسی ہراساں کا الزام لگا’

Next Post

پرینکا گاندھی گرفتار ۔ راہل گاندھی کا یوگی حکومت کے خلاف شدید ردعمل

Next Post
پرینکا گاندھی گرفتار ۔ راہل گاندھی کا یوگی حکومت کے خلاف شدید ردعمل

پرینکا گاندھی گرفتار ۔ راہل گاندھی کا یوگی حکومت کے خلاف شدید ردعمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -