پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بھارت: خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے کیس سے چیف جسٹس کلیئر

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مئی 7, 2019
in بھارت, سیاست
0 0
0
بھارت: خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے کیس سے چیف جسٹس کلیئر
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والی کمیٹی نے کلیئر قرار دے دیا۔

چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی پر گزشتہ ماہ 20 اپریل کو سپریم کورٹ کی سابق خاتون ملازم نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

سپریم کورٹ کی سابق ملازم خاتون نے 22 ججز کو لکھے گئے حلف نامے میں الزام لگایا تھا کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے انہیں 2018 میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کے دفتر میں 2 مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا۔

خاتون نے حلف نامے میں دعویٰ کیا تھا کہ ’چیف جسٹس نے انہیں زبردستی گلے لگایا، ان کے جسم کو چھوا اور انہیں باہرجانے سے روکا‘۔

خاتون نے خط میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں چیف جسٹس نے کہا کہ وہ انہیں گلے لگائیں، لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو رنجن گوگوئی نے انہیں جانے سے روکا اور ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی‘۔

خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ رنجن گوگوئی کی خواہش سے انکار پر انہیں نوکری سے نکال دیا گیا اور ان کے اہل خانہ کو بھی ہراساں کیا گیا۔

خاتون کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد اگرچہ سپریم کورٹ آف انڈیا کے سیکریٹری جنرل نے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

تاہم بعد ازاں خاتون کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ادارتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق خاتون کی شکایت کے بعد سپریم کورٹ کے سینیئر جج ایس اے بوبڑے کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی، جس نے چیف جسٹس کے خلاف جنسی ہراساں کے الزامات کی تحقیقات کی۔

چیف جسٹس کے خلاف تحقیقات کرنے والی کمیٹی میں ابتدائی طور پر ایک خاتون جج کو شامل کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا پر تنقید ہونے کے بعد تین رکنی کمیٹی میں 2 خواتین کو شامل کیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سپریم کورٹ کی اندرونی کمیٹی نے چیف جسٹس کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف جنسی ہراساں کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں چیف جسٹس آف انڈیا کو بے قصور قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کمیٹی کو ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے جن سے پتا چلے کہ چیف جسٹس نے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہو۔

کمیٹی نے اپنی مختصر رپورٹ میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔

ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس رپورٹ کو عام نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے سمیت اس کی ایک کاپی چیف جسٹس آف انڈیا کے پاس بھجوا دی گئی۔

Tags: بھارتبی جے پیکانگریس
Previous Post

بھارتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ: 7 ریاستوں کی 51 نشستوں پر پولنگ

Next Post

سعودی مملکت میں رمضان المبارک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

Next Post
سعودی مملکت میں رمضان المبارک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

سعودی مملکت میں رمضان المبارک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist