
ممبئی میں بھاری بارش کے چلتے زندگی مفلوج ہو گئی ہے.تیز بارش اور پانی کے بھرنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بھی مفلوج ہو رہا ہے.ریلوے ٹریک پر پانی زیادہ بھرے ہونے کی وجہ سے نالاسوپارا اور ویرار کے درمیان وڈودرا ایکسپریس پھنس گئی ہے. مسافروں کو نکلنے میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.مسافروں کو نکلنے کے لئے این دی آر ایف ٹیم کو بلایا گیا ہے.