پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

شجاعت قتل معاملہ: کشمیر کے اخبارات نے درج کرایا احتجاج ’اداریہ‘ کی جگہ چھوڑی خالی

مسلم ٹوڈے by مسلم ٹوڈے
جون 20, 2018
in بھارت
0 0
0
شجاعت قتل معاملہ: کشمیر کے اخبارات نے درج کرایا احتجاج ’اداریہ‘ کی جگہ چھوڑی خالی
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سری نگر: کشمیر سے شائع ہونے والےاکثر اردو اور انگریزی کے اخباروں نے منگل کو صحافی سید شجاعت بخاری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جتاتے ہوئے بغیر ’اداریہ‘ کے شائع ہوئے۔ ان روزناموں نے ’اداریہ‘لکھ جانے کی جگہ کو خالی چھوڑی تھی۔ مبصرین کے مطابق وادی میں اخبارات کی اشاعت کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب اخبارات ’اداریہ‘ کے بغیر شائع ہوئے۔ کشمیری صحافیوں نے پیر کے روز شجاعت بخاری کی ہلاکت کے خلاف پریس کالونی میں خاموش احتجاج کیا تھا۔احتجاج میں شامل صحافیوں جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، نے بعدازاں پریس کالونی سے تاریخی گھنٹہ گھر لال چوک تک پیدل مارچ کیا۔ایک صحافی نے بتایا کہ خاموش احتجاج کے بعد کشمیر سے شائع ہونے والے اردو اور انگریزی روزناموں کے مدیران نے اپنے اخبارات کے منگل کے شمارے میں بطور احتجاج ’اداریہ‘ کی جگہ خالی چھوڑنے کا فیصلہ لیا۔ یونس سلیم نامی اردو اخبارات کے قاری نے یو این آئی کو بتایا ’منگل کی صبح اپنے گھر میں اخبار پڑھنے کے دوران جب میری نظر اداریہ کی خالی جگہ پر پڑی تومیں یہ سمجھا کہ شاید یہ غلطی سے جگہ خالی رہ گئی ہے۔ لیکن دفتر میں دوسرے اخبارات کا مطالعہ کرنے کے دوران میں نے سبھی اخبارات میں اداریہ کی جگہ خالی دیکھی۔ معلوم کرنے پر یہ پتہ چلا کہ اداریہ کی جگہ شجاعت صاحب کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج خالی چھوڑی گئی ہے‘۔ انہوں نے مزید بتایا ’میں گذشتہ قریب دو دہائیوں سے اخبارات باقاعدگی سے پڑھ رہا ہوں۔ میں نے اخبارات میں پہلی بار اداریہ کی جگہ خالی دیکھی‘۔اردو روزنامہ ’آفتاب‘ کے مدیر ظہور ہاشمی نے یو این آئی کو بتایا کہ اخبارات میں اداریہ کی جگہ خالی چھوڑنے کا فیصلہ مقامی مدیروں کی تنظیم ’دی کشمیر ایڈیٹرس گلڈ‘ نے باہمی اتفاق رائے سے لیا تھا۔ انہوں نے بتایا’مقامی اخبارات کے مدیروں نے اپنے ساتھی شجاعت بخاری کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج آج اپنے اخبارات میں اداریہ کی جگہ خالی چھوڑنے کا فیصلہ لیا تھا‘۔ایک رپورٹ کے مطابق وہ مدیران جو ’کشمیر ایڈیٹرس گلڈ‘ میں شامل نہیں ہیں، انہوں نے بھی شجاعت بخاری کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج اپنے اخبارات میں اداریہ کی جگہ خالی چھوڑی۔قریب تین دہائیوں تک میڈیا سے وابستہ رہنے والے شجاعت بخاری کو 14 جون کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے پریس کالونی سری نگر میں اپنے دفتر کے باہر نزدیک سے گولیوں کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔ شجاعت بخاری انگریزی روزنامہ ’رائزنگ کشمیر‘، اردو روزنامہ ’بلند کشمیر‘، کشمیری روزنامہ ’سنگرمال‘ اور ہفتہ وار اردو میگزین ’کشمیر پرچم‘ کے مدیر اعلیٰ تھے۔ انہوں نے کئی برسوں تک قومی انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ کے ساتھ وابستہ رہنے کے بعد بالآخر 2008 میں ’رائزنگ کشمیر‘ شروع کیا تھا۔شجاعت بخاری نے ’رائزنگ کشمیر‘ کی کامیاب شروعات کے بعد ’بلند کشمیر‘، ’سنگرمال‘ اور ’کشمیر پرچم‘ شروع کیا۔ ان کے حوالے سے خاص بات یہ تھی کہ وہ تینوں زبان (انگریزی، اردو اور کشمیر) میں لکھتے تھے۔ وہ کشمیری زبان کی ترقی و ترویج کے لئے بھی سرگرم تھے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ’کشمیر ٹائمز‘ سے بحیثیت رپورٹر کیا تھا۔ وہ 1997 سے 2012 تک ’دی ہندو‘ کے ساتھ وابستہ رہے۔ وہ مختلف بین الاقوامی سطح کے میڈیا اداروں بالخصوص بی بی سی کے لئے لکھتے تھے۔ شجاعت بخاری نے گذشتہ تین دہائیوں کے دوران کشمیر پر دنیا کے کئی ممالکوں میں ہونے والی کانفرنسوں میں شرکت کی۔ ان کا شمار وادی کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصریں میں ہوتا تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق شجاعت بخاری پر اس سے قبل بھی تین حملے کئے گئے تھے۔ 2006 میں قاتلانہ حملے کے بعد انہیں پولیس تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔ وادی میں 1990 میں شروع ہوئی مسلح شورش کے بعد شجاعت بخاری پریس کالونی سری نگر میں قتل کئے جانے والے تیسرے صحافی بن گئے ہیں جبکہ وادی میں قتل ہونے والے پندرہویں صحافی ہیں۔

Tags: سری نگرشجاعتکشمی
Previous Post

پاکستان میں غیر مسلم رائے دہندگان کی تعداد میں 30 فیصد کا اضاف

Next Post

گوا : بی جے پی کے جنرل سکریٹری کی فرم پر پڑا چھاپہ، 100 کلو گرام ڈرگس برآمد

Next Post
گوا : بی جے پی کے جنرل سکریٹری کی فرم پر پڑا چھاپہ، 100 کلو گرام ڈرگس برآمد

گوا : بی جے پی کے جنرل سکریٹری کی فرم پر پڑا چھاپہ، 100 کلو گرام ڈرگس برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist