
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز کی اسلام مخالف جماعت فریڈم پارٹی آف ڈچ کے رہنما گیرٹ ویلڈرز نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے لیے پیغمبراسلام کے کارٹون بنانے کے متنازع مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
نیدرلینڈز کی انسداد دہشت گردی ایجنسی (این سی ٹی وی) کی منظوری کے بعد گیرٹ ویلڈرز نے ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں دوسروں لوگوں کو بھی اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دی اور اپنے منافرت پسند عزائم کی تکمیل کا اظہار کیا۔گیرٹ ویلڈرز کی جماعت نیدرلینڈز کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ہے اور انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’آزادی اظہار خطرے میں ہے بالخصوص اسلام کے ناقدین کے لیے‘‘۔فریڈم پارٹی کی جانب سے منافرت انگیز مہم پہلی مرتبہ شروع نہیں کی جارہی ہے بلکہ اس سے قبل قرآن مجید پر پابندی کا مطالبہ بھی کرچکی ہے اور ملک میں اسلام پر پابندی کی خواہش مند ہے۔اسلام مخالف جماعت کے رہنما نے اس منافرت انگیز مہم کے لیے تین سال قبل اسی طرز کا مقابلہ جیتنے والے امریکی کارٹونسٹ کو جج مقرر کر دیا ہے۔گیرٹ ویلڈرز کے اعلان کے مطابق یہ مقابلہ نیدرلینڈز کی پارلیمنٹ کی عمارت میں منعقد کیا جائے گا۔