وزیر اعظم نریندر مودی چھتیس گڑھ کے بستر سے گھریلو طیارہ سروس کا آغاز کرنے والے ہیں، لیکن افتتاح سے قبل ہی یہاں کی ہوائی خدمات متاثر ہو گئی ہیں کونکہ بستر سے وشاکھاپٹنم جانے والی پرواز کے تمام ٹکٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں میں بھاری غصہ ہے، اس ہوائی سفر کے لئے بہت سے مسافروں نے رائے پور سے بستر اور پھر بستر سے وشاکھا پٹنم کے ٹکٹ بک کرائے تھے، اس کے علاوہ مسافروں نے وشاکھا پٹنم میں بھی اپنے لئے ہوٹل بک کروا چکے تھے، جس کو اب کینسل کرنا پڑا ہے، جن مسافروں نے ٹکٹ بک کرائے تھے، انہیں بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل ٹکٹ منسوخ ہونے کی اطلاع دی گئی ہیں۔ایئر اڑیسہ نے ٹکٹ کیوں منسوخ کئے، اس بارے میں کوئی صحیح معلومات نہیں دی گئی۔ل لوگوں کو اس گھریلو پرواز کا طویل عرصے انتظار تھا، جس دن سے ایئر اڑیسہ نے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کی تھی اسی دن سے لوگوں نے وشاکھاپٹنم کے ٹکٹ بک کروائے تھے، بہت سے مسافروں نے موسم گرما کی چھٹیوں کے چلتے اپنا مکمل ٹور پروگرام فائنل کر لیا تھا، لیکن اب اچانک ٹکٹ منسوخ ہو جانے سے پریشان ہے۔