نئی دہلی:جمعرات کو سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے آرڈر میں کچھ ترمیم کرتے ہوئے سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے معاملے میں صاف کیا ہے کہ شرد یادو اب سیلری نہیں لے پائیں گےاورساتھ ہی ان کو الاؤنس ، ہوائی اور ریل ٹکٹ جیسی ملنے والی سہولیات پر بھی عدلیہ نے روک لگا دی ہے۔ جسٹس آدرش کمار گویل اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے راجیہ سبھا میں جے ڈی یو رہنما رام چندر پرساد سنگھ کی عرضی پر ہائی کورٹ کے پچھلے سال 15 دسمبر کے آرڈر میں ترمیم کی۔
حالانکہ راجیہ سبھا میں چل رہے اہلیت کے معاملے کی شنوائی تک وہ بنگلہ رکھ سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ اپنی راجیہ سبھا ممبرشپ جانے کے خلاف شرد یادو نے گزشتہ سال دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔سپریم کورٹ نے اس معاملے پر جلدی شنوائی کرنے کے لیے کہا ہے۔