نئی دہلی : شیوسینا سپریمو ادھو ٹھاکرے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کی ملاقات کےبعد شیو سینا کی جانب سے بیان آہ ہے نے کہ وہ اکیلے ہی
لوک سبھا الیکشن لڑے گی ۔ شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیو سینا کی مجلس عاملہ نے ایک تجویز پاس کی ہے کہ ہم آئندہ لوک سبھا الیکشن اکیلے لڑیں گے۔ اس رزولوشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔
راؤت نے مزید کہا کہ بدھ کو دونو ں لیڈروں کے درمیان 2 گھنٹے تک کئی مدعوں پر بات چیت ہوئی ۔امت شاہ نے پھر سے ملنے کی بات کہی ہے ۔ہم امت شاہ کا ایجنڈہ جانتے ہیں۔
راؤت نے کہا کہ شیوسینا سپریمو ادھو ٹھاکرے آج پال گھر میں ایک ریلی کو خطاب کریں گے جہاں وہ اس ملاقات پر بھی اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔واضح ہوکہ بی جے پی صدر امت شاہ اور شیو سینا سپریمو ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو ماتوشری میں بند کمرے میں تقریباً آدھے گھنٹے تک بات چیت کی تھی۔اس ملاقات میں کیا بات ہوئی وہ ابھی صاف نہیں ہے لیکن یہ مانا جارہا ہے کہ بی جے پی کی طرف سے شیو سینا کو لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن میں اتحاد جاری رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ؛بی جے پی نے شیو سینا سے ان کے لیے مہاراشٹر کابینہ میں اگلے پھیر بدل کے دوران جگہ بنانے اور مرکز میں شیو سینا کے سینئر لیڈروں کو جگہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔