­
عید میلادالنبی ؐ پر چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس - مسلم ٹوڈے
جمعرات, مئی 29, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

عید میلادالنبی ؐ پر چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

Rubina by Rubina
اگست 30, 2024
in بھارت, تعلیم
546 0
0
عید میلادالنبی ؐ پر چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس
467
SHARES
777
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد۔تشکیل تلنگانہ کے بعد پہلی مرتبہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے شہر و اضلاع میں عید میلاد النبی ﷺ پر جائزہ اجلاس منعقد کرکے تاریخ رقم کی ۔ میلاد النبیﷺ جلسہ و جلوس کے جائزہ اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے جن میں پولیس‘ برقی ‘ بلدی نظم ونسق‘ اقلیتی بہبود ‘ فینانس ‘ آبرسانی کے عہدیدار و ریاستی وزراء اور حکومت کے مشیران موجود تھے ۔ مجلسی ارکان اسمبلی و کونسل کے علاوہ صدورنشین اقلیتی ادارہ جات موجود تھے ۔ ریونت ریڈی نے تمام محکمہ جات کے تال میل کو بہتر بناکر جشن عید میلاد النبی ﷺ خشوع و خضوع سے منعقد کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے پیغام کو عام کرنے جلوس و جلسوں کے انتظامات کو بہتر انداز میں سرکاری نگرانی میں انجام دئے جائیں۔ چیف منسٹر نے پر امن انداز میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انعقاد پر تجاویز پیش کی اور کہا کہ رحمت عالم کا پیغام عام کرنے اس موقع سے مکمل فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں مجلسی ارکان اسمبلی و کونسل کے علاوہ منتظمین میلاد جلوس کے علاوہ جناب محمد علی شبیر مشیر برائے اقلیتی امور ‘ جناب سید عظمت اللہ حسینی صدرنشین وقف بورڈ‘ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین حج کمیٹی ‘ جناب عبید اللہ کوتوال صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن‘جناب فہیم قریشی نائب صدر ٹمریز‘ارکان اسمبلی اکبر الدین اویسی ‘ میر ذوالفقار علی ‘ احمد بن عبداللہ بلعلہ ‘ کوثر محی الدین ‘ ارکان کونسل سید ریاض الحسن آفندی ‘ مرزا رحمت بیگ موجود تھے ۔ ریونت ریڈی نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ میلاد جلوس کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنائیں اور محکمہ آبرسانی اور محکمہ برقی کو جلوس کے راستوںپر خصوصی اہتمام کی تاکید کی ۔ چیف منسٹر نے بلدی نظم و نسق کے حکام کو جلوس و جلسہ گاہوں کے قریب خصوصی صفائی اور روشنی کے انتظامات کی ہدایت دی اور کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کیلئے انتظامات میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے ۔ شرکاء میں وزراء پونم پربھاکر‘ ڈی سریدھر بابومحترمہ شانتی کماری چیف سیکریٹری ‘ ویم نریندر ریڈی مشیر برائے حکومت ‘ وجے لکشمی مئیر و دیگر موجود تھے ۔ ریونت ریڈی نے پولیس کو امن و امان کی برقراری اور ان تہواروں کے دوران امن و ضبط کے مسائل پیدا نہ ہوں اس کیلئے خصوصی انتظامات کی تاکید کی اور کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کیلئے سخت صیانتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ قبل ازیں ریونت ریڈی نے ریاست میں 7تا17 ستمبر گنیش تہوار کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد کرکے گنیش پنڈالوں کیلئے مفت برقی فراہمی کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔

 

Previous Post

ہندوستان میں 5/ ستمبر کو ٹیچرس ڈے کیوں منایا جاتا ہے.؟

Next Post

جمعہ کی نماز کے سلسلے میں چیف منسٹر آسام کا بڑا فیصلہ

Next Post
جمعہ کی نماز کے سلسلے میں چیف منسٹر آسام کا بڑا فیصلہ

جمعہ کی نماز کے سلسلے میں چیف منسٹر آسام کا بڑا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -