گذشتہ ۲۲ سالوں سے ہندستان سے ہزاروں میل دور اپنی روایات کے مطابق ایک ادبی شام کی بنیاد ۲۰۰۳ میں ڈ الی گئی۔جشنِ ہندستان کے بانی اور منتظم اعلی سید صلاح الدین نے بتایا کہ وہ مشاعرہ کوی سمّیلن جشنِ جمہوریت ہند کی ایک الگ تاریخ، ایک مفرد روایت کو ہہر صورت زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

اُن کے مطابق اس سال بھارت مھوتسو کا عالمی مشاعرہ کوی سمیلن ۲۷ جنوری ۲۰۲۴کی شب ۸ بجے شیخ راشد آڈیٹوریم، دبئی میں اپنی دیرینہ روایات کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جناب صلاح الدین نے بتایا کہ ہم کوی سمّیلن مشاعرہ نہیں کرتے بلکہ اپنے ملک ہندوستان کے آئین اور لال قلعہ کی ادبی روایات کا پورا پورا احترام کرتے ہیں۔ یہ دنیا کا واحد کوی سمیلن مشاعرہ ہے جس کا آغاز ہی ہندوستانی قومی گیت سے ہوتا ہے۔

اس سال جن شعراء اور کوی حضرات کو جشنِ ہندوستان کے کوی سميلن مشاعرے میں مدعو کیا گیا ہے اُن میں سابق رکن پارلیمنٹ ادے پرتاپ سنگھ، انجم رہبر، طاہر فراز، ڈاکٹر کلیم قیصر، پرفیسر نیّر جلالپوری، ڈاکٹر ماجد دیوبندی، الطاف ضیا ،
، رادھیکا گپتا اور دمدار بنارسی کے نام شامل ہیں۔ صدارت جناب ادے پرتاپ سنگھ اور نظامت کے فرائض پرفیسر نیّر جلالپوری انجام دیں گے۔ جشنِ جمہوریت ہند کوی سمیلن مشاعرہ زبانوں کے اشتراک اور ہندوستانی معیار شعر و ادب میں مثالی کردار ادا کرتا ہے۔سید صلاح الدین نے بتایا کہ اس مشاعرہ کوی سمیلن میں ۱۷۵ صفحات کا مجلہ بھی شائع کیا جا رہا ہے جس میں شعراء کے کلام کے علاوہ بہت سے معلوماتی مضامین تحریر ہوتے ہیں جو اپنے آپ میں ایک مثال ہوتے ہیں۔ہندوستانی جشنِ جمہوریت کے اِس پروگرام میں پوری دنیا کے باذوق حضرات شرکت کرتے ہیں۔ اس عالمی مشاعرہ کوی سمیلن کی دنیا کے مختلف اخبارات و رسائل ، الکٹرانک میڈیا کی طرف سے اپنے اپنے طور پر کوریج کی جاتی ہے۔