اتوار, جون 1, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

گاندھی جی کیلئے خراج عقیدت کے طور پر لکھا گیا یہ گانا ملاحظہ کریں

Rubina by Rubina
اکتوبر 2, 2023
in بھارت, سیاست
457 0
0
گاندھی جی کیلئے خراج عقیدت کے طور پر لکھا گیا یہ گانا ملاحظہ کریں
876
SHARES
673
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

احمد فراز ؔ نے یہ مشہور شعر کہا ہے کہ ’’ فرازؔ تو نے اسے مشکلوں میں ڈال دیا =زمانہ صاحب زر اور صرف شاعر تو‘‘ ،جب زمانہ صاحب ِزر ہے تو شاعر کی حالت کیا ہوگی یہ سبھی جانتے ہیں۔ ایسی ہی حالت مراٹھی کے مشہور شاعر منموہن جی کی تھی۔ ان کی مالی حالت بہت اچھی نہیں تھی۔ وہ مشہور موسیقار گجانن واٹوے جی کے گھر گئے ۔ تمام حال سنانے کے بعد انہوں نے صرف سات روپے اور آٹھ آنے مانگے تھے۔ واٹوے جی نے اس طلب پر انہیں کہا کہ آپ کے پیار محبت بھرے گانے مجھے نہیں چاہئیں۔ مہاتما گاندھی کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ ان پر کوئی گیت لکھ کر لائو۔ منموہن جی مخمصے میں پڑ گئے لیکن انہوں نے فوراً ہی گجانن جی کی بیٹی، جو اس وقت اپنی اسکول کی تختی پر کچھ لکھ رہی تھی ، سے وہ تختی لی اوراسی پر گانا لکھ دیاجو مراٹھی میں گاندھی جی کے لئے آج تک کا بہترین خراج عقیدت مانا جاتا ہے۔ آج ہم وہی گیت سنیں گے۔
منموہنؔ ،گوپال نرہر ناتو، کا تخلص تھا ۔ وہ ۱۹۱۱ء میں کولہاپور کے مانگائوں میں پیدا ہوئے جبکہ ان کا انتقال مئی ۱۹۹۱ء میں پونے شہر میں ہوا۔ میر تقی میرؔکی طرح شاعر کی خودداری منموہن میں بھی کوٹ کوٹ کر بھری تھی۔
مراٹھی کے گلوکار اور موسیقار گجانن واٹوے کو بھائو گیت ( گیت کی ایک شکل جو غزل سے ملتی جلتی ہے )کا ماہر کہا جاتا ہے۔ جب مہاراشٹر میں فلموں کا دور نہیں تھا تب جگہ جگہ گیتوںکے پروگرام ہوتے تھے۔ اس کی شروعات گجانن واٹوے نے ہی کی تھی ۔ ان کے کئی شاگرد تھے جن میں ایک نام عظیم گلوکارہ نورجہاں کی بہن اسماء جی کا بھی ہے۔ واٹوے نے یہ گانا راگ درباری میں گایا ہے۔ آئیے گانا دیکھتےہیں:
تی پہا ،تی پہا، باپوجی نچی پران جیوتی
تارکانچا سمن مالا دیو تیانی واہتی
(وہ دیکھو ، وہ دیکھو ،باپو کی چمکدار اور دمکتی ہوئی روح جن کو خدا اپنے ہاتھوں سے ستاروں کی مالائوں سے نواز رہا ہے۔ وہ چمک رہی ہے ، دمک رہی ہے۔)
جھنجلا راجاسوے ہا ، رنگلا رنکاسوے ہا
پیٹتا دے ہے ہی آتا ،دیویتا دائون جاتی
(انہوں نے بادشاہوں کا مقابلہ کیا لیکن ہمیشہ غریبوں اور دبے کچلے لوگوں کے درمیان رہنا پسند کرتے تھے۔ اب بھی دیکھو جب انہیں سپرد آتش کیا جا رہا ہے تب بھی ان کا بلند مرتبہ ، اعلیٰ درجہ اور ان کی صفات صاف نظر آرہی ہیں۔ )
چندناچے کھوڑ لاجے، ہا جھیجے تیانوہی
آج کوٹی لوچنی چیا آشرومالا سانڈتاتی
(گاندھی جی نےاپنی زندگی میں اتنا کام کیا ہے کہ چندن بھی اس کے آگے پھیکا پڑ گیا ہے۔ واضح رہے کہ چندن کو گھسنے سے ہی خوشبو آتی ہے۔ ویسے ہی گاندھی جی نے اپنی پوری زندگی دوسروں کے لئے وقف کردی ۔ ان کے کرم دیکھ کرچندن اپنے آپ کو پھیکا محسوس کررہا ہے۔ گاندھی جی نے خود کو سماج کی بہتری اور خوشحالی کے لئے اس طرح سے وقف کردیا کہ چندن برسوں تک بھی یہ کام نہیں کرسکتا ۔آج ملک کے کروڑوں لوگ ان کو آنسوئوں کی مالا پہناکر وداع کررہے ہیں۔ )
پرتھوی چیا اکشانشی لالی ، پرتھوی چیا ریکھا نشی لالی
چار گوڑیا جیا اڑائیلا ،دشدیناننا کاپی تاتی
(زمین کے اوپرجو متوازی لکیریں ہیں ،طول البلد اور عرض البلد، ان پر لال رنگ پھیل گیا ہے۔ جو چار گولیاں گاندھی جی پر داغی گئی تھیں اس سے چاروں سمتیں کانپنے لگی تھیں۔پوری زمین پر گاندھی جی کے خون کے چھینٹے نظر آرہے ہیں۔ )
نائو جیاچے ایکونیا تھرکلی سنگھاسنے
نا دھری تلوا ر ہاتی ،ہا اہنسے چا پجاری
(جسکا نام سن کر تخت بھی کانپ اٹھتے تھے، وہ گاندھی جی چل بسے،جس نے زندگی بھر ہاتھ میں تلوار نہیں اٹھائی ، جس نے زندگی پھر عدم تشدد کا فلسفہ سکھایا اور وہی راستہ دکھایا ، جو اہنسا کے پجاری تھے ، وہ گاندھی جی گزر گئے۔)
ستیہ مانی دیو آنی جھنجلا کھوٹیاسوے
مرتیوچا انتم ویڑی ، نام راماچے مکھے
(جو سچ کو ، حق کو خدا مانتا تھا ، جھوٹ کا مقابلہ کرتا تھا ، اہنسا کا پجاری تھا ،اپنی موت کے وقت اس کے لبوں پر صرف پربھو’ رام‘ کا نام تھا۔ )
سندھو گنگا آنی جمنا دھنیہ جھالی استھی نی
راکھ تجھی بھارتاچیا ، تلک جھالی رے للاٹی
(آج ان کی استھیاں سندھ، گنگا اور جمنا کے سپرد کی گئیں تو ان ندیوں کی قسمت کھل گئی۔ ان کی راکھ بھارت کے ماتھے پر تلک جیسی سج گئی ہے اور چمک رہی ہے۔)

 

 

Previous Post

محبان و مخالفین کے درمیان گاندھی جی

Next Post

ایک خط اپنے استاد کے نام

Next Post
ایک خط اپنے استاد کے نام

ایک خط اپنے استاد کے نام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist