جمعہ, مئی 23, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اینکروں کے بعد چینلوں کا بائیکاٹ!

Rubina by Rubina
ستمبر 17, 2023
in بھارت, سیاست
765 0
0
اینکروں کے بعد چینلوں کا بائیکاٹ!
576
SHARES
580
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور شعلہ بیان مقرر مہوا موئترا جو فرقہ پرستوں ، بے لگام نیوز اینکروں اور گودی میڈیا کے چینلوں کو ان کے ہی انداز میں اکثر سبق سکھاتی رہتی ہیں ، نے اس مرتبہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ ڈال کر پورے گودی میڈیا اور ان کے چینلوں میں کھلبلی مچادی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ اطلاع دی ہے کہ ’’اپوزیشن اتحاد کی پارٹیوں کی حکومت والی ۱۱؍ ریاستیں گودی میڈیا کے بے لگام اینکروں کو سبق سکھانے اور ان کا بائیکاٹ کرنے کے بعد اب گودی میڈیا کے نیوز چینلوں کو سبق سکھانے کے بارے میں غور کررہی ہیں ۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سبق بائیکاٹ کرکے یا انہیں نوٹس بھیج کر نہیں بلکہ انہیں سرکاری اشتہارات نہ دے کر سکھایا جائے گا۔
مہوا موئتراجو اکثر پوری مودی حکومت سے اکیلے ہی مقابلے پر اتر آتی ہیں ، نے بتایا کہ دہلی ، مغربی بنگال ،پنجاب ، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان ، کرناٹک،بہار ، تمل ناڈو ، کیرالا اور جھارکھنڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ گودی میڈیا کے چینلوں کو لگام دینے کے لئے ان کےسرکاری اشتہارات روک دئیے جائیں ۔ اس کے لئے میکانزم بنانے پر غور کیا جارہا ہے اور ممکن ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں اس پر مشترکہ فیصلہ کرلیا جائےکہ گودی میڈیا کے ایک بھی چینل کو ان ۱۱؍ ریاستوں کا ایک بھی اشتہار نہیں ملے گا۔ مہوا موئترا نے مزید لکھا کہ ان چینلوں کو بی جے پی کا ایجنڈہ چلانے اور ان کے ترجمانوں کو بلانے کی پوری اجازت ہے۔ ساتھ ہی ہم یہ بھی اجازت دے رہےہیں کہ یہ چینل اپنے لئے فنڈنگ کا انتظام بھی بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں سے کرلیں کیوں کہ اب انہیں کم از کم اپوزیشن کی ریاستوں سے تو کوئی فنڈ ملنے سے رہا ۔ مہوا موئترا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ’’ اب کھیلا ہوبے، شروعات ہو گئی ہے۔‘‘
دوسری طرف یہ اطلاعات بھی ہیں کہ انڈیا اتحاد کی جانب سے اینکروں کے بائیکاٹ کی دوسری فہرست بھی جاری ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں انڈیا اتحاد کی میڈیا کمیٹی کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ۱۴؍ اینکروں کے بائیکاٹ کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں مزید کچھ نام جوڑے جائیں گے ۔ فی الحال ان اینکروں کے پروگراموں اور خبریں پیش کرنے کے طریقے کا تجزیہ ہو رہا ہے۔ جلد ہی دوسری فہرست بھی جاری کی جائے گی۔ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق دوسری فہرست میں بھی زیادہ تر وہ اینکرس ہو سکتے ہیں جو اپوزیشن کے ترجمانوں کو مدعو تو کرتے ہیں لیکن انہیں بولنے نہیں دیتے اور کھلی ہوئی جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکثر اشتعال انگیزی پر اتر آتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیا اتحاد کی اس فہرست میں اینکروں کے علاوہ ایک نیوز ایجنسی کا نام بھی آسکتا ہے ۔ اس کے تعلق سے فی الحال غور ہو رہا ہے۔ یہ نام کب جاری کئے جائیں گے اس کا کوئی وقت تو نہیں دیا گیا لیکن امید کی جارہی ہے کہ یہ فہرست چند روز میں جاری ہو سکتی ہے۔
ادھرکانگریس کی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی لیڈران پون کھیڑا ، جے رام رمیش اور پی چدمبرم نے کئی سوالوں کا جواب دیا جن میں نیوز اینکرس کے بائیکاٹ سے متعلق سوال بھی شامل تھے۔ اس تعلق سےکانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ ہم نے کسی پر پابندی نہیں لگائی، نہ بائیکاٹ کیا اور نہ کسی کو بلیک لسٹ کیا ہے۔ یہ بائیکاٹ ہے ہی نہیں بلکہ یہ عدم تعاون کی تحریک ہے۔ معاشرے میں نفرت پھیلانے والوں سے ہم تعاون نہیں کریں گے لیکن اگر کل انہیں یہ احساس ہو گیا کہ وہ جو کر رہے ہیں وہ ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے تو ہم دوبارہ ان کے شوز میں جانا شروع کر دیں گے۔ اس پر کسی کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
اس تعلق سے پی چدمبرم نے کہا کہ میڈیا کمیٹی نے جو فیصلہ کیا ہے وہ بہت سوچ سمجھ کر اور تمام پہلوئوں کو دھیان میں رکھ کر کیا گیا ہے۔ میڈیا کمیٹی میں شرد پوار جیسے سینئر اور تجربہ کار سیاستداں ہیں ۔ انہیں معلوم ہے کہ وہ کیا فیصلہ کررہے ہیں اس لئے فیصلے پر سوال اٹھانے کے بجائے ان اینکروں کے پروگراموں کو ایک مرتبہ دیکھ لیا جائے تو حقیقت خود بخود واضح ہو جائے گی۔

Previous Post

جن پنگ کی غیر حاضری کے اثرات

Next Post

لیبیا: بچ جانے والوں کا بھی جینا محال

Next Post
لیبیا: بچ جانے والوں کا بھی جینا محال

لیبیا: بچ جانے والوں کا بھی جینا محال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist