پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

سربراہ اجلاس پر یوکرین جنگ کا اثر

Rubina by Rubina
اگست 25, 2023
in دنیا, سیاست
768 0
0
سربراہ اجلاس پر یوکرین جنگ کا اثر
786
SHARES
578
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یہ سوال چونکاتا ہے کہ برکس کے سبراہ اجلاس میں یوکرین جنگ کا اثر کیسے نظر آگیا اور وہ اثر کیا تھا؟ مگر یہ سچ ہے کہ اس بار کے برکس سربراہ اجلاس میں یوکرین جنگ کا اثر نظر آیا۔ دراصل ہر جنگ دنیا پر کچھ نہ کچھ اثرضرور ڈالتی ہے اور جنگ میں کوئی بڑا ملک شامل ہو تو اس کا دائرۂ اثر بھی بڑا ہوتا ہے۔ یوکرین جنگ روس نے چھیڑی ہے اور اس کی وجہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یہ بتائی ہے کہ یوکرین، ناٹو کی رکنیت حاصل کرنا چاہتا تھا اور روس اس کے لیے تیار نہیں تھا کہ اس کی سرحد تک ناٹو اپنا دائرۂ بڑھا لے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے کھل کر یوکرین کی مدد کی ہے اور روس کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کی کوشش کی ہے۔ امریکہ اوراس کے ادتحایوں کے نشانے پر ولادیمیر پوتن ہیں۔ ایسی صورت میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا ان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کرنا کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ اس طرح کے وارنٹ یہ کورٹ پہلے بھی جاری کرتا رہا ہے اور کن حالات میں، کن لیڈروں کے خلاف اس کورٹ نے وارنٹ جاری کیا ہے، یہ جاننے پر اس کی انصاف پسندی کو سمجھنا مشکل نہیں ہوگا، البتہ اس بار برکس کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ولادیمیر پوتن اگر جوہانسبرگ جاتے تو اس سے جنوبی افریقہ کی حکومت کے لیے مسئلے ضرور پیدا ہو جاتے اور اسے واضح موقف اپنانا پڑتا۔ اگر وہ ولادیمیر پوتن کو گرفتار کرانے پر مجبور ہوتی تو روس کا اشتعال اسے برداشت کرنا پڑتا اور اگر انہیں حفاظت کے ساتھ روس جانے دیتی تو امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں سے جنوبی افریقہ دور ہی نہیں ہو جاتا، ان کی ناراضگی بھی اسے برداشت کرنی پڑتی۔ اس کا ان سے پہلے جیسا رشتہ نہیں رہتا جبکہ آج تک روس کے ساتھ امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے اس نے بہتر رشتہ رکھا ہے۔ اس نے پہلے یوکرین جنگ کی مذمت کی تھی۔ پھر نہ جانے کیا ہوا کہ اس نے اس جنگ کے لیے ناٹو کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ اس کے بعد پوتن کی تعریف کی۔ روسی بحریہ کی میزبانی کی۔ اس سے یہ سمجھنا مشکل ہو گیا کہ یوکرین جنگ پر آخر جنوبی افریقہ کی پالیسی ہے کیا۔ پوتن اگر برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ چلے جاتے تو جنوبی افریقہ کے لیے مسئلے پیدا ہو جاتے مگر یوکرین جنگ پر اس کی پوزیشن واضح ہو جاتی۔ ولادیمیر پوتن نے اسے مسئلے میں گھرنے سے بچا لیا۔ بہ نفس نفیس شرکت کرنے کے بجائے ویڈیو کانفرس سے ہی سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔

 

Previous Post

برکس: 5 ملکوں کا اہم گروپ

Next Post

آپ ہیں نور مجسم رحمت للعالمین فخر دنیا فخر آدم رحمت للعالمین

Next Post
آپ ہیں نور مجسم رحمت للعالمین فخر دنیا فخر آدم رحمت للعالمین

آپ ہیں نور مجسم رحمت للعالمین فخر دنیا فخر آدم رحمت للعالمین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist