پیر, جون 8, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کیا آپ نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں؟

Rubina by Rubina
اگست 8, 2023
in بھارت, سیاست
768 0
0
کیا آپ نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں؟
675
SHARES
577
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اس کے علاوہ اب ہر کمپنی نے اپنا سیلز سروس سسٹم اتنا مضبوط کرلیا ہے کہ آپ کو اپنی دکان پر بیٹھے بٹھائے سارا سامان مل جاتا ہے اور آپ اضافی اخراجات سے بھی بچ جاتے ہیں۔ انتہائی دلجمعی سے اپنا یہ کاروبار کیجیے اور شروع سے ہی ایسی حکمت عملی اپنائیے کہ آپ کو نقد سامان خریدنے والے گاہک مل جائیں جبکہ ادھار لینے والے گاہکوں کے لیے ایسا حساب رکھیے کہ مقرر تاریخ پر ادائیگی ممکن ہوجائے۔ اپنا کام ایمانداری سے کیجیے، اس طرح مارکیٹ میں آپ کی اچھی ساکھ بن جائے گی۔
دنیا بھر کی کامیاب کمپنیوں کا ایک ہی اصول رہا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر ایمانداری اور معیار کونہیں چھوڑتیں اور جو غیر معیاری اشیا بنا کر بیچتے ہیں وہ بھلے پیسے کماتے ہوں لیکن اس پیسے میں رتی برابر برکت نہیں ہوتی۔ کوئی بھی کاروبار سچائی، خلوص اور دلچسپی کا تقاضا کرتا ہے۔
حساب کتاب کو اوّلین ترجیح دیجیے:کسی بھی کاروبار کا بنیادی تقاضہ یہ ہے کہ آپ جو بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کا حساب کتاب رکھیے۔ اس کے لیے اکاؤنٹ مینجمنٹ کا دھیان رکھنا لازمی ہے، جو بھی چیز آپ فروخت یا بنا رہے ہیں اس کا مکمل حساب رکھیے اور اس حوالے سے رجسٹر میں نوٹ کریں کہ آپ نے کس تاریخ کو کون سی چیز کس کمپنی سے خریدی تھی؟ کس کمپنی نمائندے کے ہاتھوں لین دین ہوئی تھی؟ تمام اشیا کی رسیدیں لازمی لےکراپنے پاس محفوظ کرلیجیے اور اسے ترتیب سے فائل میں رکھیے۔ اس کے بعد جب کوئی بھی گاہک آپ سے کوئی چیز خرید لے تو اسے ایک الگ رجسٹر میں لکھیے۔ اگر کسی کو سامان ادھار پر دے رہے ہیں تو اس کی تمام تفصیلات درج کریں، نیز اُدھار لینے والے کا پتہ اورفون نمبر لازمی لکھیں۔ آپ ہوم ڈیلیوری کی خدمات بھی مہیا کرکے اپنی فروخت اور ساکھ کو بہتر بنا سکتے ہیں، تاکہ لوگوں کو گھر بیٹھے چیزیں دستیاب ہوجائیں، جیسے دودھ فروش کرتے ہیں۔ ہر ایک چیز کی خرید و فروخت کا روزمرہ بنیادوں پر جائزہ لیجیے کہ کون کون سے ضروری آئٹمز کی مانگ ہے۔ اس کے بعد ان ضروری اشیا کو بنانے والی کمپنیوں سے رابطہ کیجیے کہ وہ آپ کو زیادہ سے زیادہ کتنا منافع دے سکتی ہیں۔ تھوک فروش مارکیٹ تک اشیائے صرف پہنچتے پہنچتے مہنگی ہو جاتی ہیں، اس لیے کوشش کرکے چیزیں بنانے اور اُگانے والوں سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ آپ کو سستے داموں چیزیں مل سکیں اور زیادہ منافع حاصل ہو۔ اسی طرح سیلز مین سے زیادہ ارزاں داموں پر اشیا خریدنے کی کوشش کریں، آج کل سپر اسٹورز ایسا ہی کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کم از کم منافع رکھ کر وہ عوام کی بڑی تعداد کو اپنی جانب مائل کرلیتے ہیں۔
زائد آمدنی محفوظ رکھیے:ہمارے اکثر کاروباری حضرات جب منافع دیکھتے ہیں تو پیسے کی لین دین اور آمدنی و اخراجات سے غافل ہوجاتے ہیں، ساتھ ہی غیر محسوس طریقے سے لگژری آئٹمز میں پیسہ خرچ کرکے خسارے کا سامنا کرتے ہیں۔ یاد رکھیے کہ جیسا حساب کتاب آپ کو اشیا کی خرید کے وقت رکھنا ہے، ویسا ہی حساب کتاب ان چیزوں کی فروخت کے وقت بھی کرنا ہے کہ کس چیز نے آپ کو کتنا منافع دیا اور زائد رقم کا آپ نے کیا کیا۔
ان تمام امور کی اکاؤنٹ مینجمنٹ لازمی ہے،تاکہ آپ جان سکیں کہ ان تمام اخراجات کے بعد کتنی رقم بچ جاتی ہے جو آپ کا خالص منافع ہے۔ اس رقم کو مشکل دنوں کے لیے محفوظ کرتے جائیےکیونکہ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا اور کوئی کاروبار دائم نہیں رہتا۔ اگر کہیں کسی چیز میں خسارہ ہوجائے تو وہ زائد رقم آپ کو دیوالیہ ہونے سے بچائے گی۔
ضروریات کوہدف بنائیں:کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے یہ طے کر لیں کہ وہ کاروبار ضروریات کو پورا کرتا ہے یا خواہشات کو۔ خواہشات کو پورا کرنے والا کاروبار بھی خوب چل سکتا ہے لیکن اس کے لیے آپ کو اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری بھی بھاری کرنا پڑے گی۔ آپ کی آؤٹ لیٹ انتہائی شاندار ہونی چاہیے اور اس کی لوکیشن ایسی ہونی چاہیے جہاں پر پیسے والا طبقہ آنا پسند کرے۔ اس کاروبار میں آپ کو نسبتاً کم گاہک چاہیے ہوں گے اور آپ آمدنی کا اپنا ہدف حاصل کرلیں گے۔
تاہم، ہندوستان جیسے ملک میں آپ کا کاروبار ضروریات سے متعلق ہونا چاہیے کیوں کہ ضروریات والے کاروبار میں آپ کو نسبتاً کم سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی اور اس میں بھی آپ کو بڑی تعداد میں گاہک مل جائیں گے، کیونکہ ہندوستان کی زیادہ تر آبادی اگر غربت کی لکیر کے نیچے نہیں تو بہت قریب زندگی گزار رہی ہے اور ان لوگوں کے لیے ضروریات کا پورا ہونا باقی سب چیزوں سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

 

Previous Post

نوجوان‘جو جیسا جہاں ہے کے عادی نہ بنیں

Next Post

مستقبل کی وہ دس نوکریاں جو آپ کی تقدیر بدل سکتی ہیں

Next Post
مستقبل کی وہ دس نوکریاں جو آپ کی تقدیر بدل سکتی ہیں

مستقبل کی وہ دس نوکریاں جو آپ کی تقدیر بدل سکتی ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist