اہل گاندھی آج سے پارلیمنٹ میں بطور ایم پی پیش ہوں گےکیونکہ ان کی رکنیت بحا ل کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کی مودی سرنیم والی سزا پر روک لگا دی تھی۔لوک سبھا میںدوبارہ داخل ہونے کےبعد راہل گاندھی وائناڈ حلقہ کوپیش کر یں گے۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی اس وقت پارلیمنٹ میں داخل ہوئے ہیں جب اپوزیشن اتحاد انڈیا پارلیمنٹ میں منی پور پر بحث اور وزیر اعظم کےبیان کامطالبہ کر رہا ہے ۔ان کی رکنیت کی بحالی کے تعلق سے کانگریس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے منگل کو لوک سبھا میںتحریک عدم اعتما دپر متوقع بحث میں راہل گاندھی کانگریس کی جانب سے کلیدی مقررثابت ہوں۔ اس ضمن میں کانگریس کے ایم پی مانیکم ٹیگور کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی منی پور جا چکے ہیں اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کےتعلق سے ہونے والی بحث میں حصہ لیں۔ہو سکتا ہے کہ وہ لوک سبھا میں منی پور کے حوالے سے حقائق کو پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ ۲۴؍ مارچ کو راہل گاندھی کو لوک سبھا کے رکن کے طور پرنا اہل قرار دیا گیا تھاجس کی وجہ یہ تھی کہ گجرات ہائی کورٹ نے انہیں مودی سرنیم معاملے میں ۲؍ سا ل قید کی سزا سنائی تھی ۔۴؍ اگست کو سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کی سزا پرروک لگا دی تھی اور ان کی رکنیت بھی بحال کر دی تھی۔ راہل گاندھی کی پارلیمنٹ میں رکنیت کی بحالی پر اپوزیشن اتحاد انڈیا نے جشن منایا ۔ اس ضمن میں کانگریس کے صدر مکار جن کھرگے نے کہا کہ پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کی رکنیت کو بطور ایم پی بحال کرنے کا فیصلہ بہترین ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے ملک کی عوام خاص طور پر وائناڈ کے لوگوں کو سکون ملا ہے ۔ بی جے پی اور مودی حکومت کو چاہئے کہ ان کے پاس جتنا وقت بچا ہے اس میںوہ حکومت سازی پر توجہ دیں ناکہ اپو زیشن لیڈران کو نشانہ بنا کر جمہوریت کی توہین پر ۔