پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ملک بھر میں ماتمی جلوس ، وزیراعظم نے بھی حضرت حسین ؓ کی قربانی کو یاد کیا

Rubina by Rubina
جولائی 30, 2023
in بھارت, سیاست
768 0
0
ملک بھر میں ماتمی جلوس ، وزیراعظم نے بھی حضرت حسین ؓ کی قربانی کو یاد کیا
567
SHARES
587
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

میدان کربلا میں نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین ؓاوران کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں سنچر کوپوری دنیا کی طرح ہندوستان بھر میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس سلسلے میں جموں کشمیر سمیت تمام ریاستوں میں ماتمی جلوس اور تعزیے نکالے گئے ۔اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے بھی حضرت حسین ؒ کی قربا نی کو یاد کیا ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’ہم حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ انصاف اور انسانی وقار کے نظریات کے لیے ان کی ہمت اور عزم قابل ذکر ہے۔‘‘
جگہ جگہ سیکوریٹی کے انتظامات
حضرت امام حسین ؓکی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن یوم عاشورہ کے موقع پرملک کی تمام ریاستوں میں چھوٹے بڑے تعزیتی اور ماتمی جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں عزا داروں نے شرکت کی۔اس دوران ماتمی جلوسوں میں یاحسین ؓ یا حسین ؓ کے فلک شگاف نعرے بلند ہوتے رہے۔
اس دوران پولیس بھی چوکس رہی اور جگہ جگہ سیکوریٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ بطور خاص ان علاقوں میں جہاں کسی طرح کے ٹکراؤ کا امکان تھا، پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
وادی کشمیر میں سب سے بڑا ماتمی جلوس زڈی بل اور بڈگام میں برآمد ہوا۔ اس موقع پر علمائے کرام و ذاکرین اپنی تقاریر میں حضرت امام حسین ؓکی عظیم اور روشن تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کر رہے ہیں۔
۳۵؍ سال بعد کسی سربراہ ریاست کی شرکت
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں بوٹہ کدل سری نگر میں تاریخی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے جڈی بل پہنچا ۔ اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے عزاداروں میں پانی کی بوتلیں تقسیم کیں او ر ذوالجناح کو چادر چڑھائی اور حضرت امام حسین ؓکو خراج عقیدت پیش کیا۔ ۳۵؍ برس بعد یہ پہلا موقع ہے جب جموں کشمیر میں محرم کے جلوس میں کسی سربراہ ریاست نے شرکت کی ہے۔ سیاہ کرتے پائیجامے میں ملبوس منوج سنہا بوٹا کڈال علاقے سے جلوس میں شریک ہوئے ۔اس دوران سیکوریٹی کو الرٹ کردیاگیاتھا۔ انہوں نے اس موقع پرعوام سے اپیل کی وہ خود میں حضرت حسین ؓ جیسی صفات اور جذبہ قربانی پیدا کریں۔
روایتی راستوں سے جلوس کی اجازت نہیں ملی
کشمیر میں انتظامیہ نے اس سال بھی سرینگر میں روایتی راستوں سے عاشورہ کا کلیدی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی۔۱۹۹۰ءمیں وادی میں مسلح تحریک بپا ہونے سے قبل عاشورہ کا مرکزی جلوس سرینگر کے آبی گزر سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے شہر خاص کے جڈی بل تک جاتا تھا، لیکن اب گزشتہ۳۳؍ سال سے عاشورہ کے اس مرکزی جلوس پر پابندی عائد ہے۔
جموں کشمیر انتظامیہ نے پہلی دفعہ یوم عاشورا کے موقع پر زولجنا کے جلوس کو روایتی راستوں پر جانے کی اجازت دی ۔ جلوسوں میں شبیہ علم، ذوالجناح اور شبیہ تابوت شامل تھے جبکہ عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر رہے تھے۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

 

 

Previous Post

صرف مسجدوں کا ہی سروے کیوں؟

Next Post

پریم چند کے کرداروں کا انبوہ ہندوستانی دیہات اور شہر کے ہر طبقہ کی نمائندگی کرتا ہے

Next Post
پریم چند کے کرداروں کا انبوہ ہندوستانی دیہات اور شہر کے ہر طبقہ کی نمائندگی کرتا ہے

پریم چند کے کرداروں کا انبوہ ہندوستانی دیہات اور شہر کے ہر طبقہ کی نمائندگی کرتا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist