دہلی میں صبح سے جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب ہو گئے۔اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کی پیشین گوئی کی ہے جس سے پارہ نیچے آنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس درمیان شہر میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب ۳۴؍اور ۲۶؍ ڈگری سیلسیس کےقریب رہنے کی توقع ہے۔شہر میں آج ہلکی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس ماہ کےآغاز میں مسلسل بارش کے نتیجے میںدریائے یمنا کےسطح آب سے بڑھ جانے کی وجہ سے آس پاس کے علاقے زیر آب آگئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی سطح دوبارہ خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی ہے۔این سی آر میں دریائے ہندن میں بھی پانی کی سطح بڑھ گئی ہےجس سے نوئیڈا کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔