اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سپرجائنٹس کے سامنے رائلز کا سخت اِمتحان

Rubina by Rubina
اپریل 19, 2023
in بھارت, کھیل
456 0
0
سپرجائنٹس کے سامنے رائلز کا سخت اِمتحان
768
SHARES
663
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں اب تک اتار چڑھاؤ کا مظاہرہ کرنے والی لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کو اگر جیت کے راستے پر واپس آنا ہے تو اس کا مقابلہ یہاں ہونے والی ٹاپ رینک والی راجستھان رائلز سے ہوگا۔ بدھ کو میچ میں کھیل کے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔
لکھنؤ کی ٹیم اب تک ۳؍ میچ جیت چکی ہے جبکہ اسے ۲؍ میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے پاس صلاحیت کی کمی نہیں ہے لیکن اس کی پرفارمنس میں مستقل مزاجی کی کمی ہے۔ پنجاب کنگز کے خلاف آخری میچ میں لکھنؤ کی ٹیم درمیانی اوورس میں اچھی کارکردگی نہیں پیش کر سکی ہے جس کی وجہ سے وہ آخر میں۱۰؍ سے۱۵؍ رن کم اسکور کر سکی۔ کپتان کے ایل راہل ۵۶؍ گیندوں پر ۷۴؍ رن بنا کر فارم میں واپس آئے جو ٹیم کیلئے ایک مثبت اشارہ ہے۔ تاہم ان کے بلے بازوں کو درمیانی اوورس میں رن بنانے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔
لکھنؤ کے پاس کائل مائرس، نکولس پورن اور مارکس اسٹونیس کی شکل میں اچھے پاور ہٹر ہیں لیکن ان کے بلے باز اچھی شراکت برقرار رکھنے میں ناکام ہیں۔ اس کے علاوہ دیپک ہڈا کا رن نہ بنا پانا بھی ٹیم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ لکھنؤ نے پنجاب کے خلاف باصلاحیت روی بشنوئی کو گیند دیر سے دینے کی غلطی کی تھی۔ بشنوئی اپنی گوگلی سے بلے بازوں کو پریشان کرنے میں ماہر ہیں اور کپتان راہل کو انہیں ڈیتھ اوورس کی بجائے درمیانی اوورس میں استعمال کرنا چاہئے۔ٹیم کے دیگر دو اسپنر کرشنپا گوتم اور کرونال پانڈیا اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ لکھنؤ کے پاس مارک ووڈ اور اویس خان کی شکل میں اچھے تیز گیند باز ہیں۔ یودھویر سنگھ چرک نے بھی پنجاب کے خلاف اپنا اثر چھوڑ دیا۔ تاہم لکھنؤ کیلئے راجستھان پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا جس نے لگاتار ۳؍ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
راجستھان کے پاس ایک مضبوط بیٹنگ لائن اپ ہے جس میں یشسوی جیسوال، جوس بٹلر اور سنجو سیمسن ٹیم کے ٹاپ آرڈر میں بہت اچھا کردار ادا کر رہے ہیں۔ بٹلر نے اب تک ٹیم کیلئے سب سے زیادہ۲۰۴؍ رن بنائے ہیں جب کہ جیسوال کے نام ۱۳۶؍رن ہیں۔ گجرات ٹائٹنس کے خلاف آخری میچ میں یہ دونوں اوپنرس چل نہ سکے اور ایسی صورتحال میں کپتان سیمسن اور ویسٹ انڈیز کے بلے باز شیمرون ہتمائر نے اپنا کردار بخوبی نبھایا اور ٹیم کو جتوایا۔ دیودت پڈیکل نے بھی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن ریان پراگ موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ راجستھان کا بولنگ حملہ بہت مضبوط ہے جس میں یزویندر چہل، ایڈم زمپا اور روی چندرن اشون جیسے عالمی شہرت یافتہ اسپنر شامل ہیں۔ ان کے پاس ٹرینٹ بولٹ میں ایک مہلک تیز گیند باز ہے جبکہ سندیپ شرما اپنے تجربے کا اچھا استعمال کر رہے ہیں۔

Previous Post

ستائیس ویں شب:حرمین شریفین اور مسجد اقصیٰ میں عبادات اور دعائیں

Next Post

عید اللہ کی عظمت اور اس کی اطاعت کا اعلان ہے

Next Post
عید اللہ کی عظمت اور اس کی اطاعت کا اعلان ہے

عید اللہ کی عظمت اور اس کی اطاعت کا اعلان ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist