ی ایم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم راجیوگاندھی پر ایک اور سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ راجیو گاندھی نے وزیراعظم رہتے ہوئے جہاز INS وراٹ کااستعمال ایک جزیرے پر خاندان کے ساتھ چھٹی منانے کے لیے کیاتھا۔ پی ایم مودی نے دعویٰ کیاتھاکہ اس میں اٹلی سے آئے ان کے رشتہ دار بھی شامل ہوئے تھے اور این آئی ایس وراٹ کااستعمال”ٹیکسی“ کی طرح کیاگیاتھا۔پی ایم مودی کے اس الزام پر کانگریس نے جوابی حملہ کیا ہے۔کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کو آپ نے ٹیکسیبنا لیا ہے اور انتخابات میں آنے جانے کے لیے کم سے کم 744 روپے کی رقم فضائیہ کے طیارے کے استعمال پر دے رہے ہیں۔کانگریس کے اہم ترجمان رندیپ سرجےوالا نے ایک میڈیا رپورٹ کو لے کر وزیر اعظم پر حملہ بولا۔رندیپ سرجےوالانے کہاہے آپ نے ہندوستانی فضائیہ کے جیٹ کو اپنی ٹیکسی بنا لیا ہے۔پ نے انتخابی دوروں کے لیے ہندوستانی فضائیہ (IAF) کے جیٹ طیاروں کو استعمال کرنے کے لیے 744 روپے اداکیاہے ۔رندیپ سرجیوالانے کہاہے کہ آپ اپنے گناہوں کے پیچھا کرنے سے ڈرے ہوئے ہیں۔آپ بے شرمی سے دوسروں کی طرف پیر اٹھا رہے ہیں۔ میڈیا میں آئی رپورٹ کے مطابق حق اطلاعات سے ملی معلومات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم کے طور پر اپنی مدت کے آغاز سے جنوری 2019 تک مودی کی طرف سے کیے گئے 240غیرسرکاری گھریلوسفرکے لیے ہندوستانی فضائیہ کو کل 1.4 کروڑ روپے کی ادائیگی کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض صورتوں میں، ادائیگی کی رقم کافی کم لگ رہی تھی۔ مثال کے طور پر، بی جے پی نے 15 جنوری، 2019 کو مودی کی طرف سے سفرکے لیے 744 روپے اداکیا۔