پیر, جون 8, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بہا ر فساد معاملے پر اسمبلی میں ایک دوسرے پرالزام تراشیاں

Rubina by Rubina
اپریل 4, 2023
in بھارت, سیاست
764 0
0
بہا ر فساد معاملے پر اسمبلی میں ایک دوسرے پرالزام تراشیاں
546
SHARES
561
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بہار اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہنگامے کے ساتھ شروع ہوا۔ اپوزیشن کو ہنگامہ آرائی کی اتنی جلدی تھی کہ اسپیکر اودھ بہار ی چودھری کو ہنگامہ کرنےوالے اراکین کے سامنے وضاحت کرنی پڑی کہ کارروائی تو ابھی شروع بھی نہیں ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نےاسمبلی کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا اور اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا کو اپنی بات رکھنے کی اجازت دی۔
وجے کمار سنہا نے کہا کہ بہار میں بہت ہی افسوسناک اور شرمناک واقعات رونما ہوئے ہیں۔ رام نومی کی ’شوبھایاترا‘ کے دوران سہسرام ، بہار شریف، مظفر پور اور بھاگلپور میںتشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے موقعوں پر ہر ایک تھانہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوتی ہے۔ اس میں ہر فرقے کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ایسے میں حساس علاقوں کے تعلق سے حکومت پہلے سے بیدار کیوں نہیں تھی؟ انہوں نے کہا کہ اسلئے جن تھانہ حلقوں میں تشدد کے واقعات ہوئے ہیں، ان کے انچار ج کی ذمہ داری طے کرکے انہیں برخاست کیوں نہیں کیا جاتا؟ انہوں نے اس کے ساتھ ہی تشدد کیلئے حکومت کی پالیسی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب منھ بھرائی کی سیاست کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو ’آتنک وادیوں کا گڑھ ‘ بنایا جارہا ہے۔
وجے کمار سنہا کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے حکمراں اتحاد مہاگٹھ بندھن میں شامل سبھی پارٹیوں نے حالیہ تشدد کیلئے بی جے پی اور آرایس ایس کو ذمہ دار قرار دیا۔ سی پی آئی ایم ایل قانون سازیہ پارٹی کے لیڈر محبوب عالم نے کہا کہ رام نومی کے جلوس کے موقع پر بہار شریف ، سہسرام ، گیا اور جہان آباد میں فساد پھیلائے گئے۔ فساد برپا کرنے میں بجرنگ دل اور آرایس ایس کا ہاتھ ہے۔ انہو ںنے بہار شریف کے بی جےپی ایم ایل اے پر پچھلے ایک ماہ سے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کرنے کا الزام لگا یا۔ سی پی آئی ایم ایل لیڈر نے بجرنگ دل اور آرایس ایس پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔
آرجے ڈی کے راکیش کمار روشن نے کہا کہ فساد کرنے والوں نے منصوبہ بند طریقے سے تشدد برپاکیا۔ فساد کرنے والوں نے وزیراعظم کی تصویر والی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ انہوں نے بہار شریف میں بڑے پیمانے پر لوٹ پاٹ مچائی ہے۔اسی طرح سی پی آئی ایم ایل کے ستیہ دیو رام نےکہا کہ بہار میں فسادیوں کی تعداد مشکل سے ایک ہزار ہے۔ حکومت ان فسادیوں کو گرفتار کرکے انہیں سزا دلائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والوں نے منصوبہ بند طریقے سے فساد کرایا ہے۔ اجے کما رنے کہا کہ جن لوگوں نےفساد کروائے ہیں انہیں نشان زد کرکے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
اس دوران ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اخترالایمان نے تشدد کیلئے بی جےپی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو فساد ہوئے ہیں وہ بی جےپی کے پالتوغنڈوں کے ذریعے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے دوران مسجدیں جلائی گئیں، مینارے توڑے گئے، مدرسوں اور دوسرے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچایا گیا۔ اتنا ہی نہیں درجنوں دکانوں کو لوٹا گیا اور مکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ۳۱؍ مارچ کو تشدد برپا ہونے کے بعد پھر یکم اپریل کو فساد کیوں ہوا؟ حکومت اس کا جواب دے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی حکومت سے فساد سے ہوئے نقصانات کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔
سہسرام کے ایم ایل اے راجیش کمار گپتا نے کہا کہ وہاں جو فساد ہوا ہے ،وہ نہ ہندو نے کرایا ہے نہ مسلمان نے کرایا ہے۔ یہ فساد کارباریوں کے دشمنوں نے کرایا ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت اس کی جانچ کرائے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزادلائے۔
آرجے ڈی ایم ایل اے اخترالاسلام شاہین نے کہاکہ بی جےپی جہاں جہاں کمزور پڑتی ہے ،وہاں وہاں یہ فساد کراتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے حالیہ فساد کی جانچ کرانے کامطالبہ کیا اور کہا کہ وزیرداخلہ امیت شاہ کی آمد کے موقع پر منصوبہ بند طریقے سے فساد کرایا گیا۔ اس کی جانچ کرکے قصوروار وں کو سخت سزادلائی جائے۔
اسی ہنگامہ آرائی کے دوران ایوان کی کارروائی ۲؍ بجے دن تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔ کھانے کے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی مجموعی طور پر۱۰؍ منٹ بھی نہیں چل پائی۔ دریں اثنا پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری نے کہا کہ اگر اسپیکر اجازت دیں تو حکومت سہسرام اور بہار شریف معاملے میں آج ہی بیان دینے کیلئے تیار ہے لیکن ہنگامہ کی وجہ سے کارروائی بدھ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
خیال رہے کہ رام نومی کے موقع پرفرقہ پرستوں نے بہار کے کئی اضلاع میں تشدد برپا کیا تھا۔

 

Previous Post

کرناٹک انتخابات کیلئےکانگریس ا ٓج دوسری فہرست جاری کرے گی

Next Post

راہل کو ضمانت ، سزا ملتوی مگر فیصلے پر روک نہیں لگی، ۱۳؍ اپریل کو شنوائی

Next Post
راہل کو ضمانت ، سزا ملتوی مگر فیصلے پر روک نہیں لگی، ۱۳؍ اپریل کو شنوائی

راہل کو ضمانت ، سزا ملتوی مگر فیصلے پر روک نہیں لگی، ۱۳؍ اپریل کو شنوائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist