­
پرینکاگاندھی کا جارحانہ حملہ ۔نریندر مودی کو بتایاانتہائی بزدل اور کمزور وزیر اعظم - مسلم ٹوڈے
ہفتہ, مئی 31, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پرینکاگاندھی کا جارحانہ حملہ ۔نریندر مودی کو بتایاانتہائی بزدل اور کمزور وزیر اعظم

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مئی 9, 2019
in بھارت, سیاست
0 0
0
پرینکاگاندھی کا جارحانہ حملہ ۔نریندر مودی کو بتایاانتہائی بزدل اور کمزور وزیر اعظم
0
SHARES
58
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

9 مئی کو اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی کے خلاف کچھ زیادہ ہی جارحانہ رخ اختیار کیا اور انھیں بزدل پی ایم تک کہہ ڈالا۔ انھوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ان سے بڑا بزدل، ان سے زیادہ کمزور پی ایم میں نے زندگی میں نہیں دیکھا۔ سیاسی طاقت بڑی بڑی تشہیر سے نہیں حاصل ہوتی، ٹی وی پر دکھانے سے نہیں حاصل ہوتی۔“ ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ”سیاسی طاقت وہ ہوتی ہے جو یہ مان لے کہ عوام کی طاقت سب سے بڑی ہوتی ہے، عوام کی بات سننے کی طاقت، عوام کے مسائل کو سلجھانے کی طاقت، تنقید سننے کی طاقت، اپوزیشن پارٹیوں کی بات سننے کی طاقت جس میں ہو وہی سیاسی طور پر طاقتور ہوتا ہے۔ لیکن یہ پی ایم آپ کی بات سننا تو چھوڑ دیجیے،آپ کو جواب دینا بھی نہیں جانتے۔“
کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مودی کے گذشتہ پانچ سالہ میعاد کار میں کسانوں کی آمدنی آدھی ہوگئی ہے جبکہ پانچ کروڑ افراد نے اپنے روزگار گنوائے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ مودی حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے لیکن ہائی پروفائل انتخابی مہم کے ذریعہ بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ خاص کر کسانوں کے تئیں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی حکومت دعوی کرتی ہے کہ وہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کریں گے لیکن بجائے دوگنی کرنے کے کسان مخالف پالیسیان نافذ کر کے کسانوں کی آمدنی آدھی کردی گئی ہے۔ اسی طرح سے روزگار کے مواقع بھی مائل بہ زوال ہیں۔ جبکہ 2 کروڑ فی سال روزگار دینے کے بجائے مودی کے میعاد کار میں فی سال ایک کروڑ روزگار گھٹا دیئے گئے ہیں۔
پرتاپ گڑھ سے پارٹی امیدوار رتنا سنگھ کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے جمعرات کو مودی کے پانچ سالہ معیاد کار کو ”مغرور حکومت“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں کسانوں اور نوجوانوں کے مسائل کو مکمل طور سے نظر انداز کیا گیا ہے۔
پرینکا نے کہا کہ 2014 میں انہوں نے 15 لاکھ روپئے ہر شہری کے کھاتے میں ڈالنے کا وعدہ کیا تھا وہ تو پورا نہ ہوا لیکن اس کے باجود اس بار پھر انہوں نے کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت 6 ہزار روپئے سالانہ کسانوں کو دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ کسان سمان کسانوں کی کھلی بے عزتی ہے۔ اس کے تحت جتنی رقم دی جارہی ہے اس کے مطابق ایک پانچ ممبران کے کنبے کو صرف 2 روپئے یومیہ کی بنیاد پر ملیں گے۔ جوکہ غریب خاندانوں پر کسی بھی قسم کا کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔
وہیں پرینکا نے کانگریس کے انتخابی منشور میں درج ’نیائے“ اسکیم کے بارے میں تفصیل سے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت ہر غریب کو کم سے کم آمدنی کی گاڑنٹی دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور 25 کروڑ غریبوں خاندانوں کو 72 ہزار روپئے سالانہ دیئے جائیں گے۔
پرینکا نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مزید ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کسانوں سے ملنے یا ان کے مسائل کو سننے کے لئے بالکل بھی وقت نہیں ہے” ملک کے شہری کسی بھی حکومت سے بڑے ہوتے ہیں لیکن این ڈی اے حکومت نے عوامی مسائل کو مکمل طور سے نظر انداز کردیا ہے“۔

Previous Post

بی جے پی کو شدید جھٹکا سادھو سنت بھی ان سے بری طرح ناراض۔

Next Post

شہریت کو لےکر راہل گاندھی کے انتخاب لڑنے پر روک لگانے کی عرضی سپریم کورٹ نے خارج کی

Next Post
شہریت کو لےکر راہل گاندھی کے انتخاب لڑنے پر روک لگانے کی عرضی سپریم کورٹ نے خارج کی

شہریت کو لےکر راہل گاندھی کے انتخاب لڑنے پر روک لگانے کی عرضی سپریم کورٹ نے خارج کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -