­
اورنگ آباد میں اُدھو کا بی جے پی اور مودی پر چوطرفہ حملہ - مسلم ٹوڈے
بدھ, مئی 28, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اورنگ آباد میں اُدھو کا بی جے پی اور مودی پر چوطرفہ حملہ

Rubina by Rubina
اپریل 3, 2023
in بھارت, سیاست
767 0
0
اورنگ آباد میں اُدھو کا بی جے پی اور مودی پر چوطرفہ حملہ
657
SHARES
574
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اورنگ آبادکا نام تبدیل کئے جانے کےبعد شہر میں اتوار کو مہا وکاس اگھاڑی کی پہلی ریلی کے اسٹیج سے شیوسینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے بی جےپی اور وزیراعظم مودی پر چوطرفہ حملے کئے۔ ساتھ ہی شندے گروپ کو بھی للکارا کہ اگر ہمت ہے تو وہ بال ٹھاکرے کی تصویر کی جگہ وزیراعظم مودی کی تصویر کو استعمال کرکے الیکشن لڑیں۔ اُدھو ٹھاکرے نے وزیراعظم مودی کی ڈگری سے لے کر بی جےپی میں بدعنوانی تک ہر موضوع پر زعفرانی پارٹی کو نشانہ بنایا۔
بی جےپی کو’بھرشٹ وادی جنتا پارٹی‘ کا نام دیا
’ورج موٹھ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ریلی میں حالانکہ این سی پی اور کانگریس کے لیڈر بھی موجود تھے مگر سب کی توجہ کا مرکز اُدھو ٹھاکرے ہی رہے۔ انہوں نے بی جےپی میں موجود بدعنوان لیڈروں کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کو ’بھرشٹ وادی جنتاپارٹی‘ کے نام سے نواز دیا۔ اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’چونکہ بی ےپی بدعنوانی کو بڑھاوا دیتی ہے اس لئے اسے اپنا نام بدل کر ’بھرشٹ وادی جنتاپارٹی رکھ لینا چاہئے۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت عدلیہ کو بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اس کے ساتھ ہی اُدھو ٹھاکرے نے زعفرانی پارٹی اور مرکزی حکومت کو متنبہ کیا کہ ’’انہیں دھیان رکھنا چاہئے کہ(عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی کوشش پر) اسرائیل میں کیا ہورہاہے۔‘‘
وزیراعظم مودی کو ان کی ڈگری کے حوالے سے نشانہ بناتے ہوئے اُدھو ٹھاکرے نے پوچھا کہ ’’یہ کیسی ڈگری ہے کہ وہ کسی کو دکھا بھی نہیں سکتے؟‘‘شیوسینا سربراہ نے حیرت کا اظہار کیا کہ ’’مودی کو چھوڑیئے اُس کالج کو فخر کا اظہار کرنا چاہئے جہاں سے انہوں نے تعلیم حاصل کی ہے مگر کوئی کالج سامنے آکر یہ نہیں کہتا کہ مودی جی نے ان کے ہاں پڑھائی کی ہے۔‘‘
بلدیاتی اور لوک سبھا الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان
انہوں نے راہل کی رکنیت ختم کرنے اور عدلیہ کے کاموں میں مداخلت پر بھی تنقید کی۔ اسی دوران اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے اعلان کیا کہمہاوکاس اگھاڑی آنے والے بلدیاتی اور لوک سبھا انتخابات میں مل کر الیکشن لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ کارکن جو مہا وکاس اگھاڑی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں وہ آخری دم تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب آپ کو اٹھنا ہے، ایک ہاتھ میں پنجہ ، اور مشعل دیکھنا ہے۔ ہم اس ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔‘‘
شندے گروپ پر شدید حملہ
ادھو ٹھاکرے نے بالا صاحب کا نام استعمال کرنے پر ایک بار پھر شندے پر شدید لفظوںمیں تنقید کی اورکہا کہ ’’ تم نے پارٹی چرائی، نشان چرایا، اب میرے والدکو بھی چوری کرنے والے ہو، باپ بھی دوسرے کا درکار ہے۔اب میں خاموش نہیں رہوں گا۔‘‘ ادھو ے نے للکارا کہ اگر ان(شندے گروپ اور بی جے پی ) میں ہمت ہو تو وہ مودی کا نام لے کر مہاراشٹر میں چناؤ لڑیں اور مَیں اپنے والد کانام لے کر مقابلہ کروں گا۔
حکومت سے سوال کیا تو ان کی رکنیت چھین لی!
ادھوٹھاکرے نے کہاکہ’’ ہینڈن برگ نے جو رپورٹ جاری کی تھی اس کے بارے میں جب راہل گاندھی نے حکومت سے سوال کیا تو ان کی رکنیت ختم کر دی گئی ۔انہیں سزا دی جارہی ہے کہ کیونکہ انہوں نے حکومت سے سوال کیا تھا۔ کچھ پوچھ لو تو سی بی آئی ، ای ڈی اور دیگر ایجنسیوں کو پیچھے لگا یاجارہا ہے۔ گھنٹوں جانچ کی جارہی ہے۔انل دیشمکھ کے نواسے سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔لالو پرساد یادو کی بہو سے بےہوش ہونے تک پوچھ تاچھ کی گئی۔‘‘ ریاست بھر میں ’’ ہندو جن اکروش مورچہ‘‘ کے ذریعہ شرانگیزیوں پر اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’ اس کا مطلب یہی ہے کہ مودی اس ملک کی وزیر اعظم ہیں مگر ہندوؤں کو آکروش مورچہ نکالنے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔مہا وکاس اگھاڑی حکومت کےدور میں کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کو اس طرح سڑک پر اترنے کی نوبت نہیں آئی۔‘‘
کانگریس کے سینئر لیڈر بالا صاحب تھورات، اشوک چوہان، این سی پی لیڈر دھننجے منڈے اور شیوسینا لیڈر ابا صاحب دانوے اور دیگر نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔

اس موقع پر این سی پی لیڈر اجیت پوار نے کہا کہ ’’ریاست میں صنعتیں آ رہی تھیں لیکن انہیں درکار تعاون نہیں ملا اور تمام صنعتیں یہاں سے چلی گئی ہیں۔۷۵؍ ہزار ملازمین کو بھرتی ہونے والی تھی اب تک کتنے لوگوں کو ملازمت دی گئی؟ پیاز سبسیڈی کا اعلان ہوا لیکن شرائط کے ساتھ، ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔‘‘
انہوں نے ساورکر کے نام پر کی جارہی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اگر آپ میں ہمت ہے تو ساورکر کو بھارت رتن دے کر دکھائیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری سے توجہ ہٹانے کے لئے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ‘‘ اورنگ آباد میں ریلی کی اجازت منسوخ کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے این سی پی لیڈر نے کہا کہ ’’مہاوکاس اگھاڑی کی میٹنگ کو روکنے کے لئے کئی بہانے تلاش کئے جارہےتھے۔‘‘

Previous Post

کیا چند برسوں میں انسان ذہانت سے محروم ہو جائیں گے

Next Post

گجرات فساد کے دوران درجنوں قتل اور آبروریزی کے ۲۶؍ ملزم بری

Next Post
گجرات فساد کے دوران درجنوں قتل اور آبروریزی کے ۲۶؍ ملزم بری

گجرات فساد کے دوران درجنوں قتل اور آبروریزی کے ۲۶؍ ملزم بری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -