ہفتہ, مئی 10, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کانگریس کار کن سڑکوں پر اُترے، پولیس سے دودو ہاتھ

Rubina by Rubina
مارچ 30, 2023
in بھارت, سیاست
657 0
0
کانگریس کار کن سڑکوں پر اُترے، پولیس سے دودو ہاتھ
657
SHARES
544
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کئے جانے کے بعد کانگریس سڑکوں پر اتر آئی ہے۔ منگل کو جمہوریت کے تحفظ کے نعرہ کے ساتھ پارٹی لیڈروں نے لال قلعہ سے مشعل مارچ نکالنے کی کوشش کی مگر دہلی پولیس نے روک دیا اور دفعہ ۱۴۴؍ نافذ کردی۔اس دوران پولیس اور کانگریس کارکن آمنے سامنے آگئے اور متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری طرف بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس ملنے کے بعد راہل گاندھی نے سرکاری بنگلہ خالی کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی ان کی حمایت میں منگل اور بدھ کو ملک کے ۳۵؍ شہروں میں ۳۵؍ پریس کانفرنس منعقد کرے گی۔
راہل بنگلہ خالی کرنے کو تیار
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے انہیں الاٹ کئے گئے ۱۲؍ تغلق لین کے بنگلہ کو خالی کرنے کیلئے دئیے گئے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ وقت پر بنگلہ خالی کردیں گے۔ لوک سبھا سیکریٹریٹ میں ڈپٹی سیکریٹری، ایم ایس برانچ کےنوٹس کے جواب میں راہل گاندھی نے لکھا کہ وہ اپنے حقوق سے واقف ہیں اور بنگلے کے بارے میں انہیں جو نوٹس ملا ہے، و ہ اس پر عمل کریں گے۔ کیرالا کے وائناڈ سے لوک سبھا کے رکن راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ پچھلی چار مدت کار سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوتے رہے ہیں۔ اس مینڈیٹ پر وہ عوام کے مشکور ہیں۔ انہوں نے اس دوران لوک سبھا میں اپنے دور کو انتہائی خوشگوار اور یادگار قرار دیا اور کہا کہ وہ بنگلہ خالی کرنے کے لئے موصول ہونے والے نوٹس پر عمل کریں گے اور وقت پر بنگلہ خالی کرنے کو ترجیح دیں گے۔
کھرگے نے اپنا بنگلہ پیش کیا
دوسری طرف کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے اس نوٹس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو نشانہ بنانے کی یہ کوشش قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کھرگے کے مطابق اگر ضرورت پڑتی تو وہ اپنا بنگلہ راہل گاندھی کیلئے خالی کردیں گے ۔کھرگے نے یہ مشورہ بھی دیا کہ اپنا سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے بعد راہل گاندھی چاہیں تو اپنی والدہ کے بنگلے میں رہ سکتے ہیں۔
۳۵؍ شہروں میں ۳۵؍ پریس کانفرنس
پارٹی نے مودی حکومت کا قافیہ پوری طرح سے تنگ کرنے کا سامان کرلیا ہے۔ اسی کے تحت منگل اور بدھ کے درمیان پارٹی ملک کے ۳۵؍ اہم شہروں میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے مودی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرے گی۔ یہ پریس کانفرنس ’ ڈیموکرسی خطرے میں ہے ‘ کے عنوان کے تحت منعقد کی جائیں گی۔ اسی کے تحت دہلی میں جے رام رمیش نے اور پھر سپریہ شرینیت نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جے رام رمیش نے مودی حکومت کے اقدامات پر گرفت کی تو سپریہ شرینیت نے اسمرتی ایرانی کے بیان پرشدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ اجے ماکن نے جموں میں ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بگھیل نے لکھنؤ میں، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان نے حیدر آباد میں، اور ہماچل کے وزیر اعلیٰ سکھو نے چنڈی گڑھ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔
لال قلعہ سے مشعل مارچ
کانگریس جہاں میڈیا سے مسلسل رابطے میں ہے وہیں وہ عوام سے بھی رابطہ بنارہی ہے اور اسی کے تحت کانگریس پارٹی کے اہم لیڈروں اور کارکنوں نے دہلی میں لال قلعہ سے ٹائون ہال تک’ مشعل مارچ‘ کا انعقاد کیا۔منگل کی شام یہ مارچ ’جمہوریت بچائو ‘ عنوان کے تحت منعقد کیا گیا تھا لیکن دہلی پولیس نے اسے مکمل نہیں ہونے دیا بلکہ اسے درمیان میں ہی روک لیا گیا ۔ اس دوران مارچ میں شامل سینئر کانگریس لیڈر ہریش راوت کو حراست میں لے لیا گیا۔ان کے ساتھ پارٹی کے کئی کارکنان بھی تھے جنہیں دہلی پولیس اپنی وین میں بٹھاکر قریبی تھانے لے گئی ۔ خبر لکھے جانے تک دہلی پولیس نے لال قلعہ کے علاقے میں امتناعی احکامات نافذ کردئیے تھے۔

Previous Post

پین کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 30 جون تک بڑھا دی گئی

Next Post

بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی

Next Post
بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی

بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist