پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

راہل کی لوک سبھا رُکنیت منسوخ ، کانگریس شدید برہم، جگہ جگہ احتجاج

Rubina by Rubina
مارچ 25, 2023
in بھارت, سیاست
324 0
0
راہل کی لوک سبھا رُکنیت منسوخ ، کانگریس شدید برہم، جگہ جگہ احتجاج
653
SHARES
595
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مودی حکومت نے وہی کیا جس کے لئے وہ ایک عرصے سے پرتول رہی تھی۔ سورت کی عدالت سے راہل گاندھی کو ۲؍سال کی سزا ملنے کے ۲۴؍ گھنٹے کے اندر اندر حکومت کی جانب سے راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت معطل کروادی گئی ۔ اس دوران یہ بھی نہیں سوچا گیا کہ اس کا عالمی پیمانے پر کیا پیغام جائے گا۔ جمعہ کو لوک سبھا سیکریٹریٹ نے وائناڈ(کیرالا) سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کردی۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں یہ جانکاری دیتے ہوئے لوک سبھا سیکریٹریٹ نے کہا کہ سورت کی عد الت کے فیصلے کے پیش نظر آئین کے آرٹیکل۱۰۲؍(ایک۔ای)کے تحت راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔
راہل گاندھی کا ردعمل
راہل گاندھی نے لوک سبھا سے رکنیت منسوخ ہونے پر ٹویٹ کیا کہ ’’ میں نے ہمیشہ سچ کی لڑائی لڑی ہے اور آگے بھی لڑتا رہوں گا۔ سچائی کو کتنا بھی دبایا جائے وہ ایک نہ ایک دن سامنے آکر رہتی ہے ۔ سچ بولنے کیلئے میں ہر قیمت چکانے کو تیار ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ سچ بولنے کی پاداش میں جس طرح سے تمام جمہوری اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر کارروائی کی گئی ہے یہ میرے الزامات کی بالکل واضح تصدیق ہے۔
معاملہ کیا ہے ؟
واضح رہے کہ سورت کی عدالت نے جمعرات کو راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ کانگریس لیڈر کو کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کئے گئے تبصرے کی بنیاد پر مجرمانہ ہتک عزت کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا اور بعد میں انہیں لوک سبھا کے رکن کے طور پر نااہل قرار دے دیا گیا ۔اس کارروائی سے کانگریس پارٹی بری طرح نالاں ہے جبکہ اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں نے بھی کھل کر راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ماہرین کا کیا کہنا ہے ؟
ماہرین قانون کے مطابق عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت اگر کسی رکن اسمبلی یا ایم پی کو کسی بھی معا ملے میں دو سال یا اس سے زیادہ کی سزا سنائی جاتی ہے تو ان کی رکنیت منسوخ کی جاسکتی ہے اور سزا پوری کرنے کے بعد انہیں انتخاب لڑنے سے ۶؍ سال کیلئے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔
پارٹی صدر کھرگے نے کیا کہا ؟
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اس کارروائی کو جمہوریت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت سچ بولنے کی وجہ سے ختم کی گئی ہے۔ہم ایوان کے اندر اور باہر اور عوامی میٹنگوں میں سچ بولتے رہیں گے۔ جمہوریت کو بچانے کے لئے پارٹی لیڈروں کو جیل بھی جانا پڑے تو جائیں گے۔ آج بھی ۱۴۰؍ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ اڈانی معاملے میں جے پی سی کا مطالبہ بھی قائم رہے گا اور راہل گاندھی کے لئے بھی ہم زبردست احتجاج کرتے رہیں گے ۔ راہل گاندھی نے جو باتیں کہی ہیں وہ بالکل سچ ہیں۔
اپوزیشن پارٹیوں کا مارچ
اپوزیشن پارٹیوں نےاس سلسلے میں وجے چوک سے راشٹر پتی بھون تک مارچ کرنے کی کوشش بھی کی لیکن پولیس نے انہیں درمیان میں ہی روک دیا۔ اپوزیشن کے مارچ کو دیکھتے ہوئے وجے چوک کا پورا علاقہ چھائونی میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔ ملکارجن کھرگے کی قیادت میں جیسے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران وہاں پہنچے تو انہیں وہیں روکنے کی کوشش کی گئی لیکن اپوزیشن لیڈران جن میں اے راجہ ، ادھیر رنجن چودھری، پرینکا چترویدی ، سنجے رائوت، رام گوپال یادو ، سنجے سنگھ اور دیگر شامل ہیں، نے وہاں رُکنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے کہاکہ اس مارچ کی پیشگی اجازت نہیں لی گئی ہے اور نہ صدر جمہوریہ نے کسی بھی لیڈر کو ملنے کا وقت دیا ہے۔ جیسے ہی لیڈران وجے چوک سے آگے بڑھےپولیس نے سبھی کو حراست میں لینا شروع کردیا جس کی وجہ سے ۱۰۰؍ سے زائد لیڈران اور اراکین پارلیمنٹ حراست میں لے لئے گئے۔ان سبھی کو علامتی طور پر حراست میں لے کر قریبی تھانے لے جایا گیا اور وہاں چھوڑ دیا گیا۔

Previous Post

مانو لٹریری کلب میں ایک فنکار کی آمد۔

Next Post

سی بی آئی اورای ڈی کیخلاف۱۴؍ اپوزیشن پارٹیاں سپریم کورٹ سے رجوع

Next Post
سی بی آئی اورای ڈی کیخلاف۱۴؍ اپوزیشن پارٹیاں سپریم کورٹ سے رجوع

سی بی آئی اورای ڈی کیخلاف۱۴؍ اپوزیشن پارٹیاں سپریم کورٹ سے رجوع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist