پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دہلی میں کسان مہا پنچایت، ایک اور تحریک کا انتباہ

Rubina by Rubina
مارچ 21, 2023
in بھارت, سیاست
536 0
0
دہلی میں کسان مہا پنچایت، ایک اور تحریک کا انتباہ
257
SHARES
378
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دہلی میں پارلیمنٹ سے محض ۵؍ کلومیٹر کی دوری پر رام لیلا میدان میں کسان مہا پنچایت کےا نعقاد کے بعد سنیوکت کسان مورچہ نے مودی سرکار کو ایک اور تحریک کی دھمکی دی ہے۔ کسان مورچہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایم ایس پی کی قانونی ضمانت سمیت وہ تمام مطالبات جوزرعی قوانین کی منسوخی کے بعد کسان تحریک کو موخر کئے جانے کے وقت تحریری طور پر کئے گئے تھے، پورے نہ ہوئے تو کسانوں کے پاس ایک بار پھر سڑکوں پر اترنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
۱۵؍ رکنی وفد کی وزیر زراعت سے ملاقات
رام لیلامیدان میں کسانوں کی مہا پنچایت سے خطاب کرنے کے بعد کسان مورچہ کے ۱۵؍ رکنی نمائندہ وفد نے مرکزی وزیر زراعت نریندر تومر سے ملاقات کرکے انہیں حکومت کے وعدے اور یقین دہانیاں یاد دلائیں۔ کرشی بھون میں پیر کی دوپہر ہونے والی اس ملاقات کے تعلق سے وفد میں شامل درشن پال سنگھ نے بتایا کہ ’’کئی ایسے معاملات ہیں جو حل نہیں ہوئے اوران کیلئے ایک اور آندولن کی ضرورت ہے۔‘‘
سڑکوں پر اترنے کی تیاری
دہلی میں آئندہ ماہ موجودہ مہا پنچایت سے بھی بڑی مہا پنچایت کا اعلان کرتے ہوئے درشن پال سنگھ نے بتایاکہ ’’ ہم ۳۰؍ اپریل کو پھر دہلی میں میٹنگ کا انعقادکریں گے ۔ہم تمام کسانوں اور کسان تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کی تیاری کیلئے اپنی اپنی ریاستوں میں ریلیوں اور کسان پنچایتوں کا انعقادکریں۔‘‘
’ احتجاج پر مجبور کیا جارہاہے‘
سنیوکت کسان مورچہ کے لیڈر نے رام لیلا میدان میں مہا پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم روز روز احتجاج نہیں کرنا چاہتے مگر ہم اس کیلئے مجبور ہیں۔ اگر حکومت ہمارے مطالبات پر توجہ نہیں دےگی تو ہم دوسرا آندولن شروع کریں گے جو زرعی قوانین کے خلاف چلائے گئے آندولن سے بھی بڑا ہوگا۔‘‘
حکومت سے کسانوں کےکلیدی مطالبے
مودی حکومت سے کسان جو مطالبے کر رہے ہیں ان میںایم ایس پی کی قانونی ضمانت، قرض کی مکمل معافی، پنشن، فصل بیمہ، کسانوں کے خلاف درج مقدمات کی واپسی اور زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران فوت ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کیلئے معاوضہ شامل ہے۔
اجے مشرا ٹینی کو ہٹانے کی مانگ
اس کے ساتھ ہی کسانوں نے مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کو کابینہ سے ہٹانے اوران کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹینی کے بیٹے پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کو جان بوجھ کر اپنی گاڑی سے کچل دینے کا الزام ہے جو کچھ عرصہ جیل میں رہنے کے بعد اب ضمانت پر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کسان آندھی طوفان اور بے موسم برسات کی صورت میں فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی کا نظم بھی چاہتے ہیں۔
ایم ایس پی کمیٹی کا مطالبہ نہیں کیا:ٹکیت
دوسری طرف کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے حکومت کی جانب سے ایم ایس پی کیلئے بنائی گئی کمیٹی پر اعتراض کیا۔ انہوں نے ایم ایس پی کی قانونی ضمانت کے مطالبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے ایم ایس پی کمیٹی کا مطالبہ نہیں کیا۔‘‘ بات چیت سے مسئلے کے حل کی وکالت کرتے ہوئے کسان لیڈر نے کہا کہ ’’سنیوکت کسان مورچہ ملک بھر میں پنچایتوں کا انعقاد کررہا ہے۔ ہم نے کبھی ایم ایس پی پر کمیٹی کا مطالبہ نہیں کیا۔ ہم نے ایم ایس پی کی ضمانت دینے والے قانون کا مطالبہ کیا ہے۔ انھیں پارلیمنٹ میں بل پیش کرنا چاہیے اور اسے پاس کرنا چاہیے۔‘‘
’’تحریری وعدہ بھی پورا نہیں کیاگیا‘‘
اس سے قبل رام لیلا میدان میں مہا پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کسان لیڈر اویک ساہا نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں سے جو تحریری وعدے کئے تھے وہ تک وفا نہیں کر سکی۔ انہوں نے یاددہانی کرائی کہ ’’کسانوں کے خلاف ہزاروں مقدمات زیر التواء ہیں۔ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران کم وبیش ۷۵۰؍ کسانوں نے جان گنوائی مگر ان کے اہل خانہ کو اب تک معاوضہ نہیں دیاگیا۔‘‘ مہاپنچایت میں تمام کسان لیڈروں کو اتحاد کا پیغام بھی دیا گیا۔

Previous Post

ہندوستان کی پہچان سیکولرازم اور جمہوریت

Next Post

مہاراشٹر میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال ختم

Next Post
مہاراشٹر میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال ختم

مہاراشٹر میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال ختم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist