ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

راہل کو بولنے سے روکنے کیلئے لوک سبھا میں آواز بندی

Rubina by Rubina
مارچ 18, 2023
in بھارت, سیاست
245 0
0
راہل کو بولنے سے روکنے کیلئے لوک سبھا میں آواز بندی
654
SHARES
365
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کا رروائی میں مسلسل پڑنے والے رخنہ کے تعلق سے کانگریس پارٹی نے یہ سنگین الزام عائد کیا ہے کہ سینئر لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے لندن میں دئیے گئے بیانات پر لوک سبھا میں وضاحت دینے کی اپیل کے باوجود انہیں بولنے کا موقع نہ دینے کے لئے جمعہ کو حکمراں جماعت کی جانب سے پارلیمنٹ کی کارروائی کا آڈیو ہی بند کردیا گیا تھا ۔ کانگریس نے جمعہ کو الزام لگایا کہ پارلیمنٹ میں آڈیو اس لئے میوٹ (خاموش) کیا گیا تاکہ پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اپنے بیانات کے تعلق سے کوئی وضاحت نہ دے سکیں۔
کانگریس نے ویڈیو کلپ شیئر کی
پارٹی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کلپ شیئر کی جس میں لوک سبھا میں آڈیو بند نظر آ رہا ہے جبکہ ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد اپوزیشن جماعتیں بھی اسی وقت احتجاج کرتی نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی سیٹ کے پاس پہنچ کر احتجاج کر رہے ہیں اور حکمراں پارٹی کے تقریباً تمام اراکین اپنی جگہ پر کھڑے ہوئے ہیں۔ایوان میں تقریباً ۲۰؍منٹ تک کوئی آڈیو سنائی نہیں دیا اور جب اسپیکر نے بولنا شروع کیا تو آڈیو واپس آ گیا۔ اس کے بعد وہ اراکین پارلیمنٹ سے شور مچانے سے باز رہنے کو کہتے رہے پھر انہوں نے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی۔
مودی حکومت نے کوئی وضاحت نہیں کی
لوک سبھا کا آڈیو تقریباً ۲۰؍ منٹ تک بند کردئیے جانے کے بارے میں حکومت نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے کہ لوک سبھا میں اتنے بڑے وقفے کے لئے کوئی آڈیو کیوں نہیں تھا۔واضح رہے کہ بی جے پی کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ راہل گاندھی اپنے بیانات کے سلسلے میں معافی مانگیں اور اسی لئے ان کی جانب سے ایوان میں مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے۔ حالانکہ ایوان کی کارروائی بحسن و خوبی چلانے کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے لیکن یہاں حکومت کے اراکین ہی ہنگامہ کررہے ہیں ۔
کانگریس کا برہمی کا اظہار
ادھر کانگریس پارٹی کی جانب سے اس مسئلے کو انتہائی سنگین قرار دیا گیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کی آزاد تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ لوک سبھا کی کارروائی کے دوران آڈیو بند کردیا گیا ہو۔ ماضی کی کوئی حکومت اپوزیشن سے اتنی خوفزدہ کبھی نہیں رہی جتنی بی جے پی کی مودی حکومت ہے۔ پارٹی نےاس سلسلے میں ٹویٹ بھی کیا جس میں لکھا کہ ’’نعرے لگائے گئے ، راہل جی کو بولنے دو، بولنے دو، بولنے دو، پھر اوم برلا مسکرائے اور ہاؤس میوٹ ہو گیا۔ کیا یہ جمہوریت ہے؟‘‘ کانگریس کے ایک اور ٹویٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس کی تصویر کے ساتھ آڈیو میوٹ کا آئیکون لگایا گیا ہے۔کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ اڈانی۔ہنڈن برگ تنازع کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سےتحقیقات کے اپوزیشن کے مطالبہ کو دبانے کے لئے اور دھیان بھٹکانے کے لئے جان بوجھ کر ایوان کا مائیک بند کیا گیا ۔ پارٹی نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ راہل گاندھی کو پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پورا ہفتہ ہنگامے کی نذر ہوگیا
بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے اراکین کی ہنگامہ آرائی کے سبب کارروائی پورے دن کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اب دونوں ایوان کی کارروائی پیر کو دوبارہ شروع ہو گی۔ واضح رہے کہ بجٹ اجلاس میں وسطی وقفہ کے بعد پارلیمنٹ میں پہلا پورا ہفتہ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان بحث وتکرار کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈروں کا ستیہ گرہ
راہل گاندھی کو بولنے کا موقع نہ دینے اور مختلف موضوعات پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوانوں کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی جس کے بعد اپوزیشن لیڈروں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے بیٹھ کر احتجاج کیا۔ اس میں سونیا گاندھی ، راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے، پرینکا چترویدی، سنجے سنگھ ، رام گوپال یادو ،پی چدمبرم، ادھیر رنجن چودھری اور دیگر اپوزیشن لیڈر شامل تھے۔ اپوزیشن لیڈروں نے گاندھی جی کے انداز میں ستیہ گرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اڈانی کیس کی تفتیش کے لئے جے پی سی بنائی جائے۔ ان لیڈروں نے کھل کر راہل گاندھی کا ساتھ دیا اور کہا کہ انہوں نے بیرون ملک اپنے بیانات میں کچھ بھی غلط نہیں کہا ہے ۔ اس لئے نہ معافی مانگنے کا سوال پیدا ہوتا ہے اور نہ پیچھے ہٹنے کا بلکہ راہل خود بیان دینا چاہتے ہیں لیکن حکومت ان سے خوفزدہ ہے۔
وزیر اعظم مودی کیخلاف نوٹس
دوسری طرف کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینو گوپال نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کے معاملے میں جمعہ کوراجیہ سبھا میں وزیر اعظم مودی کیخلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس پیش کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈران پر وزیر اعظم مودی کی جانب سے طنزیہ انداز میں کیا گیا تبصرہ نہ صرف توہین آمیز ہے بلکہ ہتک آمیز بھی ہے۔کے سی وینوگوپال نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا جس میں لکھا ہے کہ راجیہ سبھا سربراہ کو نوٹس دیا گیا ہے کہ پی ایم مودی نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے ذریعے’ نہرو‘ سرنیم اختیار نہ کرنے کے بارے میں ہتک آمیز اور نہایت نچلی سطح کا تبصرہ کر کے ان کے استحقاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ کم از کم پی ایم کے ذریعہ اس طرح کے تبصروں کیلئے پارلیمنٹ میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے ۔راجیہ سبھا کے سربراہ کے سامنے داخل استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس میں کے سی وینوگوپال نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ۹؍ فروری کو راجیہ سبھا میں یہ بیان دے چکے ہیں جو ریکارڈ پر ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس معاملہ میں کارروائی کی جائے۔

 

Previous Post

کسانوں کو حکومت پر اعتماد نہیں، تحریری حکم کا مطالبہ

Next Post

سیسودیا کے ریمانڈ میں توسیع، پی اے طلب، اہل خانہ کو بنگلہ خالی کرنے کا حکم

Next Post
سیسودیا کے ریمانڈ میں توسیع، پی اے طلب، اہل خانہ کو بنگلہ خالی کرنے کا حکم

سیسودیا کے ریمانڈ میں توسیع، پی اے طلب، اہل خانہ کو بنگلہ خالی کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist