­
پانچویں مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی: راہل-سونیاگاندھی سمیت کئی نامور کی قسمت 6 مئی کو ای وی ایم میں ہوگی قید - مسلم ٹوڈے
جمعرات, مئی 29, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پانچویں مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی: راہل-سونیاگاندھی سمیت کئی نامور کی قسمت 6 مئی کو ای وی ایم میں ہوگی قید

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مئی 4, 2019
in بھارت, سیاست
0 0
0
پانچویں مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی: راہل-سونیاگاندھی سمیت کئی نامور کی قسمت 6 مئی کو ای وی ایم میں ہوگی قید
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے آج شام پانچ بجے سے انتخابی مہم تھم گئی۔ 6 مئی کو پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں یوپی کی سب سے زیادہ -14، بہار کی 5، جموں و کشمیر -2، جھارکھنڈ -4، مدھیہ پردیش -7، راجستھان -12، اور مغربی بنگال کی 7 سیٹوں پر ووٹر اپنے نمائندے کے انتخاب کے لئے ووٹ کریں گے۔پانچویں مرحلے میں قدآور لیڈران کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، جن میں وی آئی پی سیٹوں پر پانچویں مرحلے میں ووٹنگ ہوگی ان میں یوپی کی امیٹھی، رائے بریلی، لکھنؤ، دھورہرا، سیتاپور، موہن لال گنج، باندہ، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، فیض آباد، بہرائچ، قیصر گنج، اور گونڈہ لوک سبھا سیٹ شامل ہیں۔ بہار کی وی آئی پی سیٹوں کی بات کریں سیتامڑھی، مدھوبنی، مظفر پور، سارن اور حاجی پور سیٹ پر بھی پانچویں مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔راجستھان میں شری گنگا نگر، بیکانیر، چورو، جھنجھنوں، سیکر، جے پور (دیہی)، جے پور، الور، بھرت پور، کرولی-دھول پور، دوسہ اور ناگور سیٹ پر ووٹر اپنے حق کا استعمال کریں گے۔ وہیں مدھیہ پردیش کی ٹیکم گڑھ، دموہ، کھجوراہو، ستنا، ریوا، ہوشنگ آباد اور بیتول سیٹوں امیدواروں کی قسمت بھی وی ایم میں قید ہو گی۔اس مرحلے کے وی آئی پی امیدواروں کی بات کریں تو ان میں امیٹھی سے کانگریس صدر راہل گاندھی کا مقابلہ مرکزی وزیر بی جے پی اسمرتی ایرانی سے ہے۔ رائے بریلی میں سیٹ پر سونیا گاندھی کے سامنے بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ ہیں۔ لکھنؤ کی سیٹ پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا مقابلہ کانگریس کے آچاریہ پرمودکرشنم اور ایس پی-بی ایس پی کی امیدوار پونم سنہا سے ہے۔بہار میں مدھوبنی سیٹ پر سابق کانگریس لیڈر شکیل احمد کے سامنے مہا گٹھ بندھن کے بدری کمار اور بی جے پی کے اشوک یادو سے ہیں۔ حاجی پور سیٹ پر ایل جی پی کے پشوپتی کمار پارس کا مقابلہ آر جے ڈی کے شیو چندر رام سے ہے۔ سارن سیٹ پر بی جے پی کے رہنما راجیو پرتاپ روڈی کا مقابلہ آر جے ڈی کے چندر رائے سے ہے۔جھارکھنڈ میں ہزاری باغ سیٹ پر مرکزی وزیر جینت سنہا کا مقابلہ کانگریس لیڈر گوپال ساہو سے ہے۔وہیں پانی پت سیٹ پر بی جے پی لیڈر ارجن منڈا کے سامنے کانگریس کے کالی چرن منڈوا ہیں۔ دارالحکومت رانچی سیٹ پر بی جے پی کے سنجے سیٹھ کو کانگریس لیڈر سبودھ کانت سہائے ٹکر دے رہے ہیں۔راجستھان کی بیکانیر سیٹ پر مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کا مقابلہ کانگریس لیڈر مد ن گوپال میگھوال ہے۔ جے پور دیہی سیٹ پر اطلاعات و نشریات کے وزیر وردھن سنگھ راٹھور کا مقابلہ کانگریس کرشنا پونیا سے ہے۔

Tags: بھارتبی جے پیکانگریس
Previous Post

رمضان کے پیش نظر سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہدایت ۔ صبح سات بجے کے بجائے 5 بجے سے کرائی جائے ووٹنگ

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی رہنما قتل

Next Post
مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی رہنما قتل

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی رہنما قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -