ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

چیف جسٹس کو آن لائن ٹرول کرنے کیخلاف اپوزیشن کا صدر جمہوریہ کو خط

Rubina by Rubina
مارچ 18, 2023
in بھارت, سیاست
234 0
0
چیف جسٹس کو آن لائن ٹرول کرنے کیخلاف اپوزیشن کا صدر جمہوریہ کو خط
567
SHARES
452
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائے چندر چڈ کے خلاف سوشل میڈیا پر زبردست طومار باندھا جارہاہے کیوں کہ انہوں نے شیو سینا تنازع پر سماعت کے دوران شندے گروپ اور گورنر کے رول سے متعلق کافی سخت تبصرے کئے ہیں۔ اس بات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اپوزیشن کے اراکین نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو خط لکھا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے فوری ایکشن لیں اور حکومت کی سخت سرزنش کرتے ہوئے یہ ٹرولنگ رُکوائیں۔ صدر جمہوریہ کو یہ خط کانگریس کے رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا نے لکھا ہے جس پر دگ وجے سنگھ ، شکتی سنگھ گوہل ،پرمود تیواری ،یامی یاگنک، رنجیت رنجن ، عمران پرتاپ گڑھی ، راگھو چڈھا ، پرینکا چترویدی، جیا بچن اور رام گوپال یادو نے دستخط کئے ہیں۔ وویک تنکھا نے ایک علاحدہ خط ملک کے اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمانی کو بھی لکھا ہے اور ان کی توجہ بھی اس سنگین مسئلہ کی جانب کروائی ہے۔ اس خط کے مشمولات وہی ہیں جو صدر جمہوریہ کو لکھا گیا ہے۔
خط میں صدر جمہوریہ مرمو کی توجہ چیف جسٹس کو ٹرول کرنے والے ویڈیوز اور دیگر مواد کی جانب دلائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے شیو سینا تنازع پر طویل سماعت کے دوران شندے گروپ اور گورنر کے رول پر کئی سخت تبصرہ کئے ہیں جو عدالتی عمل کا حصہ ہے لیکن یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک کے چیف جسٹس جیسی باوقار اور ذی فہم شخصیت کو اس طرح سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود ’ٹرول آرمی‘ ان کے تبصروں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے ان کے کردار اور شبیہ کو مسخ کررہی ہے۔ ان کے فیصلوں پر بھی سوال اٹھایا جارہا ہے اور یہ سب ایک خاص ذہنیت کو فروغ دینے کے لئے ہو رہا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس چندر چڈ نے گزشتہ سماعتوں میں خاص طور پر اس وقت کے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ذریعے فلور ٹیسٹ کروانے سے متعلق کئی اہم سوال قائم کئے تھے جو ملک کی آئینی ، عدالتی اور سیاسی راہ کو متعین کرسکتے ہیں اور ان تبصروں کی روشنی میں آگے آنے والے آئینی بحرانوں کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے لیکن ایک مخصوص ذہنیت کی ٹرول آرمی نے ان تبصروں اور سوالات کی اہمیت اور ملک کے آئینی فریم ورک میں ان کی ضرورت کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف اپنے مطلب کی باتیں منتخب کرلیں اور ویڈیوز بناکر ان کا انتہائی غلط تجزیہ کیا جارہا ہے جو ملک کے بھولے بھالے عوام اور قوانین کی باریکیوں کو نہ سمجھنے والے افراد کے ذہن میں زہر گھولنے جیسا ہے۔
خط میںمزید کہا گیا ہے کہ ان ٹرولرس کے ویڈیوز پر ہزاروں لائک اور ویوز آرہے ہیں اسی لئے ضروری ہے کہ انہیں ابھی اور اسی وقت روکا جائے۔ اپوزیشن لیڈروں کے اس خط میں ملک کے سابق چیف جسٹس این وی رامنا کے بیان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ ’’ملک کی عدلیہ کو آن لائن ٹرولرس خاص طور پر نشانہ بنارہے ہیں اور ججوں کے ایک ایک تبصرہ اور ان کے فیصلوں کے مشمولات کو سیاق و سباق سے ہٹاکر پیش کررہے ہیں جس سے عدلیہ کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔ ملک کی ایجنسیوں کو ان سے سختی سے نمٹنا چاہئے۔‘‘خط کے آخر میں صدر جمہوریہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Previous Post

زلزلے کی تباہ کاریوں کے درمیان ترکیہ میں قبل از وقتانتخابات کیوں دنیا کا اہم ترین الیکشن ہونے والا ہے؟

Next Post

کسانوں کو حکومت پر اعتماد نہیں، تحریری حکم کا مطالبہ

Next Post
کسانوں کو حکومت پر اعتماد نہیں، تحریری حکم کا مطالبہ

کسانوں کو حکومت پر اعتماد نہیں، تحریری حکم کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist