جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

تکثیری سماج میں علماء حق کی دقت (مولانا رضی الاسلام ندوی کے انٹرویو کا جائزہ)

Rubina by Rubina
مارچ 14, 2023
in بھارت, تعلیم
943 0
0
تکثیری سماج میں علماء حق کی دقت (مولانا رضی الاسلام ندوی کے انٹرویو کا جائزہ)
876
SHARES
634
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

(نوٹ: غیر مسلموں کے تہواروں میں شرکت،ان کو مبارکباد وغیرہ کے حوالے سے روزنامہ خبریں نے مولانا رضی الاسلام ندوی سے گفتگو کی تھی ۔اس مضمون میں مولانا کے جوابات کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے ،ضروری نہیں کہ اس سے اتفاق کیا جاۓ ،یہ مضمون ایک نقطہ نظر کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ،صحت مند بحث کے لیے آپ کا خیر مقدم ہے,اس انٹرویو کا لنک بھی دیا جارہا ہے۔ایڈیٹر)
یہ عنوان ویسے تو ایک تفصیلی بحث کے لئے موزوں ہے جس کی بہت ضرورت بھی ہے لیکن وہ ایک وقت طلب کام ہے ، اس لئے سردست اس عنوان سے مختصراً یہ عرض کرنا ہے کہ مسلمانان ہند کے سقوط کا منظر نامہ بڑی تیزی سے تیار ہو رہا ہے اور بھارت کے "تکثیری سماج” میں علماء حق بھی فکری طور پر ہتھیار ڈال دینے کی کیفیت میں دکھائی دے رہے ہیں۔
اس تمہید کے بعد ہم ایک معتبر عالم دین جناب رضی الاسلام ندوی صاحب کی اس گفتگو پر اظہار خیال کریں گے جو انہوں نے غیر مسلموں کے تیوہاروں کے حوالے سے ایک پورٹل (روزنامہ خبریں) پر کی ہے
ندوی صاحب نے اس گفتگو میں اس طرح کے سوالوں کے جواب دئے ہیں کہ ہولی، دیوالی، دسہرہ جیسے تیوہاروں میں شرکت یا ایسے موقعوں پر مبارکباد دینا صحیح ہے یا غلط؟
ہمارے خیال میں موصوف کی اکثر گفتگو صحیح موقف کی ترجمانی کرتی ہے ، تاہم بعض باتیں عام لوگوں کے الجھاؤ اور بہکنے کا باعث بن سکتی ہیں ۔مثال کے طور پر انہوں نے یہ فرمایا کہ مشرک والدین کے ساتھ دنیا میں معروف طریقے سے رہنے کی اللہ تعالیٰ نے تاکید کی ہے (سورہ لقمان، آیت 15) ، تو یہ بات علی الاطلاق سب کے لئے عائد ہوتی ہے ۔
یہ موصوف کا ذاتی اور اختراعی بیان ہے مشہور تفسیروں میں یہ نکتہ بیان نہیں کیا گیا ہے ۔ اور اس کی بظاہر کوئی گنجائش بھی نظر نہیں آتی۔ آیت میں یہ بات مطلق طور پر والدین کے لئے کہی گئی ہے (ووصینا الانسان بوالدیہ)۔ والدین کے حقوق سے دوسرے انسانوں کے حقوق کے لئے استدلال کرنا صحیح نہیں ہے کیونکہ والدین کا مقام اور حیثیت بالکل الگ ہے، اللہ و رسول کے بعد ان کا ہی مقام و مرتبہ ہے۔
دوسری بات: دنیا میں معروف طریقے سے برتاؤ کی بات بے شک سب کے لئے ہے اور اس کے لئے دوسرے بہت سے دلائل ہیں، لیکن معروف طریقے سے برتاؤ کا مطلب کیا ہے ؟ جس آیت کا رضی الاسلام صاحب نے حوالہ دیا ہے اسی میں فوراً ہی یہ کہا گیا ہے کہ "والتبع سبیل من اناب الی: اور ایسے لوگوں کے راستے پر چلو جو میری (اللہ) کی طرف آتے ہیں” ۔ لیکن اس اہم بات سے موصوف صرف نظر کر گئے ۔اتباع یا پیروی کرنے کا مطلب ہے طور طریقے اختیار کرنا۔ لہذا اسی بات سے اس کی نفی ہوتی ہے کہ اہل ایمان اہل کفر و شرک یا ملحدوں کے طریق اختیار کریں یا ان میں شامل ہوں۔
دراصل معروف طریقے سے برتاؤ کرنے یا حسن سلوک کرنے کا تعلق انسانی افعال اور معاملات سے بے ؛ نظریاتی, مذہبی یا عقیدے کے معاملات سے نہیں ہے ۔‌ مثال کے طور پر پیدائش، موت یا شادی کا معاملہ ، کسی دنیاوی معاملے میں کامیاب ہونے یا ناکام ہونے کا معاملہ ، دکھ ، بیماری یا حادثہ؛ یا دنیاوی خوشی جیسے نوکری لگنا، پروموشن ہونا، دوکان یا فیکٹری کھولنا ، کوئی انعام جیتنا ، بچوں کا امتحان یا مقابلے میں پاس ہونا وغیرہ ایسے معاملے ہیں جن میں خوشی کا اظہار کرنا یا غم گساری کرنا حسن سلوک ہے ، ضرورت کے وقت مدد کرنا بھی حسن سلوک ہے، مسکرا کر ملنا بھی حسن سلوک ہے ۔ یہ وہ باتیں جن سے مسلمانوں کو اللہ یا رسول نے نہیں روکا ہے اور یہ اتنی عام فہم ہیں کہ اس کے لئے باقاعدہ تعلیم دینے کی بھی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ایک دین دار اور بااخلاق مسلمان کو یہ باتیں اپنی سرشت سے ہی معلوم ہوتی ہیں۔
جہاں تک مذہبی تیوہاروں کا تعلق ہے وہ قوموں کے مخصوص شعار ہوتے ہیں اور ان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات چاہے وہ کسی بھی انداز میں منعقد ہوں اس مخصوص شعار کی تعظیم اور تائید کا حصہ ہوتی ہیں۔ اس لئے دین میں اس کا جواز نکالنے کی کوشش ایک زیادتی ہے۔
عام مسلمان دین سے بے خبر اور دینی پابندیوں سے بے نیاز ہیں ۔ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں ۔ دین داروں کا ایک بڑا طبقہ ان لوگوں کے پیچھے آنکھیں بند کرکے چل رہا ہے جن کا کردار مشتبہ اور معاملات منافقانہ ہیں ، رہے وہ تھوڑے سے لوگ جو دین داری کی روایت کو بنائے ہوئے ہیں یا اپنی طبیعت سے دین دار ہیں اور دین کے مطابق رہنمائی چاہتے ہیں ان کے اندر سے بھی وہ جھجک آپ جیسے لوگوں کی باتوں سے نکلی جارہی ہے جس کے اثر سے وہ برادران وطن کے مشرکانہ طور طریقوں سے دور رہنا چاہتے ہیں ۔
دوسری طرف "برادران وطن” کے قائدین اسلام اور مسلمانوں سے چودہ سو سال پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لئے چو طرفہ حکمت عملی پر کام کرر رہے ہیں اور ملت اسلامیہ ہند کو اپنی مشرکانہ تہذیب میں ضم کرنے کے لئے زور لگائے ہوئے ہیں۔ ایسے میں جن لوگوں پر مزاحمت اور تحفظ کے اقدامات فرض ہیں وہ موافقت اور تحلیل کی گنجائش ڈھونڈ رہے ہیں۔ یہ بہت نقصان دہ ہے۔
ہماری مخلصانہ گزارش یہ ہے کہ اپنے دعوتی موقف پر ڈٹیے۔ دعوت کا مطلب ہے حق کی تبلیغ اور باطل کی تردید۔ اسی کا امتحان درپیش ہے اور اسی میں فلاح و بہبود مضمر ہے۔

Previous Post

آر ایس ایس کی طاقت میں زبردست اضافہ،ملک میں 71,355 مقامات پر موجود

Next Post

معروف صحافی وید پرتاپ ویدک انتقال کر گئے

Next Post
معروف صحافی وید پرتاپ ویدک انتقال کر گئے

معروف صحافی وید پرتاپ ویدک انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist