ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

عالمی یوم خواتین کی شان اور اقوام متحدہ کا عنوان۔

Rubina by Rubina
مارچ 11, 2023
in بھارت, دنیا
346 0
0
عالمی یوم خواتین کی شان اور اقوام متحدہ کا عنوان۔
345
SHARES
578
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایم۔اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن ۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد ۔

گذشتہ 8 مارچ کو پوری دنیا میں عالمی یوم خواتین منایا گیا جسکا تھیم “ڈیجیٹل آل: صنفی مساوات کے لئے جدت اور ٹکنالوجی” بتایا گیا ہے، جسکا مقصد ٹیکنالوجی اور آن لائن تعلیم کے شعبوں میں لڑکیوں اور خواتین کے تعاون کو تسلیم کرنا اور اس کا جشن منانا ہے۔
اس سال خواتین کے عالمی دن پر، خواتین اور لڑکیوں کے لیے عدم مساوات پر ڈیجیٹل صنفی فرق کے اثرات کو بھی چھان بین کیا جائے گا کیونکہ اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ اگر آن لائن دنیا تک خواتین کی رسائی کی کمی کو دور نہ کیا گیا تو درمیانی آمدنی والے ممالک کی مجموعی گھریلو پیداوار کو ڈیڑھ ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

عالمی یوم خواتین کب منایا جاتا ہے ؟

خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے اور ان تمام بہادر لڑکیوں اور خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جو سماجی برائیوں کے خلاف جنگ لڑتی ہیں اور لڑکوں کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملاکر ملک کی ترقی میں اپنا بھی حصہ شامل کرکے ملک کا نام روشن کرتی ہیں۔

عالمی یوم خواتین کیسے منایا جاتا ہے؟
خواتین کا عالمی دن کئی ممالک میں قومی تعطیل کا دن ہے، بشمول روس کے جہاں 8 مارچ کے آس پاس دو چار دن پہلے پھولوں کی فروخت دگنی ہو جاتی ہے۔

چین میں حکومت کی جانب سے خواتین کو آدھے دن کی چھٹی دی جاتی ہے مگر بہت سی کمپنیاں یہ چھٹی اپنے ملازموں کو نہیں دیتی ہیں۔
امریکہ میں مارچ کا مہینہ تاریخِ نسواں کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ایک صدارتی اعلان بھی کیا جاتا ہے جس میں سال بھر کی کامیاب خواتین کو اعزاز دیا جاتا ہے۔

عالمی یوم خواتین منانے کی ضرورت کیا ہے ؟گذشتہ ایک سال کے دوران افغانستان، ایران، یوکرین اور امریکہ جیسے کئی ممالک میں خواتین اپنے ملکوں میں جنگ، تشدد اور پالیسی میں تبدیلیوں کے درمیان اپنے حقوق کی لڑائی لڑ رہی ہیں لیکن انہیں کامیاب نہیں مل رہی ہے۔
افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی سے انسانی حقوق پر پیشرفت رک گئی کیونکہ خواتین اور لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول سے روک دیا گیا ہے۔
اسی طرح 24 فروری 2022 کو روسی فوج نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین میں خواتین اور مردوں کے درمیان خوراک کی کمی، غذائی قلت اور غربت کے حوالے سے خلیج بڑھی ہے اور جنگ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے اور قلت کے باعث یوکرین میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے_

اسی بنا پر عالمی یوم خواتین کو منایا جاتا ہے تاکہ خواتین کو تشدد سے محفوظ رکھا جائے اور انکے حقوق کی پاسداری ہمیشہ کی جاتی رہے۔

انٹرنیشنل ویمنز ڈے پر دنیا کے چند ملکوں میں خواتین کی ریلیاں ۔
اس موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین نے اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے بڑی تعداد میں ریلیاں نکالی ہیں۔
دنیا کی قدم ترین خبر رساں ایجنسی AFP (ایجینسی فرانس پریس) کے مطابق 8 مارچ 2023 کو عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے دنیا کے مختلف دارالحکومتوں میں عورتوں اور لڑکیوں نے ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں خواتین نے ریلی نکالی اسی طرح تھائی لینڈ اور انڈونیشیا میں بھی عورتوں کا مارچ نکلا جہاں ہزاروں خواتین پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئیں اور قانون سازوں سے گھریلوں ملازمین کے تحفظ کے لئے طویل عرصے سے زیر التوا بل منظور کرنے پر زور دیا اور کچھ خواتین نے تو “انڈونیشیا خواتین زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔

خواتین کے حقوق کا استحصال اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا خیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز کمیشن آف دی اسٹیٹس آف ویمن کی سربراہی میں ہونے والی 2 ہفتوں پر محیط گفت و شنید کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں صنفی مساوات دور ہوتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا استحصال کیا جارہا ہے۔انہوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے مزید کہا کہ عالمی پیش رفت ہماری آنکھوں کے سامنے سے غائب ہوتی جا رہی ہے اسی لئے شاید صنفی مساوات کے دور ہوتے ہدف کو حاصل کرنے میں مزید تین صدیاں لگ سکتی ہیں ۔

Previous Post

ناگالینڈ سے ساری دنیا سیکھے

Next Post

بے اعتدالی دونوں جہانوں کو برباد کردیتی ہے

Next Post
بے اعتدالی دونوں جہانوں کو برباد کردیتی ہے

بے اعتدالی دونوں جہانوں کو برباد کردیتی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist