اتوار, مئی 11, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

منیش سیسوڈیا کی سی بی آئی ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع

Rubina by Rubina
مارچ 5, 2023
in بھارت, سیاست
123 0
0
منیش سیسوڈیا کی سی بی آئی ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع
856
SHARES
557
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی :دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو راحت نہیں ملی ہے۔شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی ریمانڈ پر راؤز ایونیو کورٹ نے سسودیا کی سی بی آئی ریمانڈ میں6 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ اس کے علاوہ سسوڈیا کی ضمانت عرضی پر سماعت 10 مارچ کو ہوگی۔سی بی آئی نے عدالت میں کہا کہ منیش سسودیا جانچ میں تعاون نہیں کر رہے ہیں، اس لیے تین دن کی مزید ریمانڈ دی جائے۔ سی بی آئی نے عدالت کو بتایا کہ سسودیا سے پوچھ تاچھ کی ریکارڈنگ سی ڈی میں ہے۔ پوچھ تاچھ کے لیے ابھی ملزمین کا آمنا سامنا نہیں ہوا ہے۔ اس درمیان سسودیا نے عدالت میں کہا کہ انہیں تقریباً 10 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کے لیے بٹھا رہے ہیں اور بار بار وہی سوال پوچھ رہے ہیں۔ یہ ذہنی اذیت سے کم نہیں ہے۔‘‘عآپ رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج نے اس معاملے میں کہا کہ سی بی آئی کو ثبوت اور سچائی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ صرف وہی سن رہے ہیں جو مرکزی حکومت کہہ رہی ہے۔ یہ پورا عمل منیش سسودیا کو پریشان کرنے کے لیے ہے۔واضح رہے کہ منیش سسودیا کو دہلی حکومت کی شراب پالیسی میں مبینہ اسکام کے معاملے میں سی بی آئی نے اتوار کے روز گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے انھیں پیر کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے سسوڈیا کو 5 دن کی سی بی آئی حراست میں بھیج دیا تھا۔دراصل کیجریوال حکومت نے 17 نومبر 2021 کو دہلی میں نئی ایکسائز پالیسی نافذ کی تھی۔ دہلی حکومت نے نئی ایکسائز (آبکاری) پالیسی لانے کو لے کر مافیا راج ختم کرنے کی دلیل پیش کی تھی۔ جولائی 2022 میں دہلی کے سابق چیف سکریٹری نے اس معاملے میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو رپورٹ سونپی تھی۔ رپورٹ میں آبکاری پالیسی میں گڑبڑی کے ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا پر شراب کاروباریوں کو نامناسب فائدہ پہنچانے کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔ اسی رپورٹ کی بنیاد پر سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو معاملہ درج کیا تھا۔

Previous Post

مکہ میں ہفتہ کو چاند خانہ کعبہکے عین اوپر

Next Post

دہلی۔ کرایہ کو لے کر اٹوڈرائیور کا کشمیری اسٹوڈنٹ پر حملہ

Next Post
دہلی۔ کرایہ کو لے کر اٹوڈرائیور کا کشمیری اسٹوڈنٹ پر حملہ

دہلی۔ کرایہ کو لے کر اٹوڈرائیور کا کشمیری اسٹوڈنٹ پر حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist