اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن نے کرسچن ایسوسی ایشن اور الائنس فار سوشل ایکشن (CASA) کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جو کیرالہ میں ایک دائیں بازو کا عیسائی گروپ ہے، جس نے "لو جہاد” اور "نارکوٹکس جہاد ” کے نام پر اسکول کے طلباء میں مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں
یہ شکایت ایس آئی او وایناڈ کے ضلع صدر منیب این اے پلپلی نے درج کرائی مکتوب میڈیا کے مطابق casaکیرالہ میں مسلم کمیونٹی کے خلاف اسلامک فوبک کے لیے جانا جاتا ہے۔
لو جہاد اور نارکوٹک جہاد وہ اصطلاحات ہیں جو دائیں بازو کے ہندو اور عیسائی گروہوں نے معاشرے میں مسلم مخالف جذبات کو پھیلانے کے لیے وضع کی ہیں۔casa زیراہتمام پروگرام کا اہتمام گزشتہ ہفتے ویاناڈ ضلع پلپلی میں کیا گیا تھا۔
منتظمین نے ایونٹ کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کے لیے اپنے فیس بک پیج کا استعمال کیا۔ کیپشن کے مطابق، لوگوں کو لو جہاد اور نارکوٹک جہاد کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے اتوار کو پلپلی میں کاسا وائناد ڈسٹرکٹ کمیٹی کی جانب سے ایک بیداری سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ویاناڈ کے ضلعی عہدیدار جیوتش پی ٹی اور اے بی جوئے نے سیشن کی نظامت کی۔
ساتھ والی تصویر میں سو سے زیادہ حاضرین کو دکھایا گیا ہے، جن میں سے پچاس فیصد اسکول کے طالب علم ہیں۔ایس آئی او نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ منتظمین اسکولی طلباء میں نفرت کو فروغ دے رہے ہیں۔یہ شکایت تقریب کے منتظمین کے خلاف درج کرائی گئی ہے جن کا مقصد مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلانا تھا۔
ایس آئی او نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور علاقے میں سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔