اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

دنیا کا سب سے موٹا بچہ 3 سال بعد اب کس حال میں ہے؟

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 12, 2019
in دنیا
0 0
0
دنیا کا سب سے موٹا بچہ 3 سال بعد اب کس حال میں ہے؟
0
SHARES
65
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آج سے لگ بھگ 3 سال قبل انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ آریا پرمانا اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا جب اسے دنیا کا سب سے موٹا بچہ قرار دیا گیا۔

اس وقت بچے کی عمر 10 سال تھی اور اس کا وزن 192 کلوگرام تک ہوچکا تھا مگر اب 3 سال بعد وہ مکمل طور پر بدل چکا ہے۔

نوڈلز، میٹھے مشروبات اور تلی ہوئے پکوان کھانے کی عادت کے نتیجے میں اس بچے کا وزن 192 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا اور وہ اتنا زیادہ ہوگیا تھا کہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا تھا جس کے بعد والدین کو اسکول سے نکال کر گھر میں ہی اسے پڑھانا پڑا۔

یہ جسمانی وزن اس کی زندگی کے لیے بھی خطرہ بن گیا تھا جس کے بعد یہ دنیا کا سب سے کم عمر فرد بنا جس نے جسمانی وزن کم کرانے والی سرجری کرائی۔

اس سرجری سے کے دوران آریا کی غذا پر سخت پابندی لگائی گئی اور گرل فش اور سبزیوں تک محدود کردیا گیا جس کے نتیجے میں اب اس بچے کا وزن کم ہوکر 106 کلوگرام تک پہنچ چکا ہے یعنی لگ بھگ 50 فیصد وزن کم کرنے میں کامیاب رہا مگر اس کے نتیجے میں اب اسے کھال لٹکنے کے مسئلے کا سامنا ہے۔

اسے ایک سرجن نے اس لٹکنے والی کھال امتحانات کے بعد نکالنے کی پیشکش کی ہے۔

جب اس کا وزن بڑھ رہا تھا اس کے والدین نے صحت بخش غذا کھلانے کی کوش کی مگر اس کے مطالبات کے سامنے ہار مان لی۔

آریا کے والد کے مطابق اس زمانے میں یعنی جب وہ ساڑھے 5 سال کا تھا تو وہ اتنا موٹا ہوچکا تھا کہ مجھے اعتراف کرنا پڑا کہ میں نے اسے خراب کردیا ہے۔

ان کے بقول وہ جو کچھ بھی کھانے پینے کو مانگتا، ہم اسے دے دیتے۔

یہی وجہ تھی کہ دن میں 5 بار بہت زیادہ خوراک جزو بدن بناتا جس کے نتیجے میں وہ بتدریج اتنا موٹا ہوگیا کہ پانچ میٹر تک چلنے پر بھی سانس پھول جاتی۔

مغربی جاوا سے تعلق رکھنے والے اس خاندان نے آغاز میں بچے کی سرجری کرانے سے انکار کیا مگر جب احساس ہوا کہ اس سے زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے تو پھر تیار ہوگئے۔

جکارتہ میں اس کی 5 گھنٹے کی سرجری ہوئی جس کے ایک ماہ بعد اس کا وزن 70 پونڈ کم ہوگیا اور اس میں کمی آتی چلی گئی۔

مگر وہ بچہ طرز زندگی میں تبدیلی پر زیادہ خوش نہیں تھا اور شروع میں چڑچڑا رہتا تھا کیونکہ اسے اپنے دل پسند مشغلے کھانے سے دوری اختیار کرنا پڑی تھی، مگر سرجری کے بعد زیادہ کھانے پر اسے الٹی ہوجاتی۔

پھر وہ مچھلی، سبزیوں، سوپ اور پھلوں تک ہی محدود ہوگیا جس سے وزن اتنا کم ہوگیا کہ وہ روزانہ اسکول تک ایک میل چلنے کے قابل ہوگیا اور پھر بھی اتنی توانائی باقی ہوتی ہے کہ دوستوں کے ساتھ کھیل پاتا۔

اب وہ فٹبالر بننے کا خواب دیکھتا ہے جو اس سے پہلے وہ کھیلنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔

جسمانی وزن میں کمی کے بعد وہ خوش مزاج بھی ہوگیا جس کی وجہ دوستوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملنا تھا، جبکہ وہ پہلے سے زیادہ پراعتماد بھی ہوگیا۔

مگر جسمانی وزن میں اتنی زیادہ کمی کے نتیجے میں بازﺅں اور سینے پر کھال لٹکنا شروع ہوگئی اور بچے کو توقع ہے کہ ایک اور سرجری سے اس مسئلے سے نجات مل جائے گی۔

Previous Post

کیا آپ کا پہلا ووٹ پلواما میں شہید ہوئے ہمارے بہادر جوانوں کے لیے ہوسکتا ہے: پی ایم مودی

Next Post

دارالعلوم دیوبند نے نہیں جاری کی کوئی سیاسی اپیل…!

Next Post
دارالعلوم دیوبند نے نہیں جاری کی کوئی سیاسی اپیل…!

دارالعلوم دیوبند نے نہیں جاری کی کوئی سیاسی اپیل...!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist