سوامی وویکانند سبھارتی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سرتاج احمد کی دو کتابیں "سوشیالوجی – این انڈین سوشل سسٹم” اور پرنسپل آف سوشیالوجی کا اجراء سبھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ڈاکٹر) جی کے۔ تھپلیال صاحب نے کیا۔یہ کتابیں یونیورسٹی بک ہاؤس (پی) لمیٹڈ جے پور سے شائع کی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر سرتاج احمد کی کتاب "سوشیالوجی کی ایک متنی کتاب” سال 2019 میں اور "تعارف سوشیالوجی” 2020 میں لکشمی پبلی کیشن، پرائیویٹ لمیٹڈ، گولڈن ہاؤس، دریا گنج، نئی دہلی نے شائع کی تھی۔ڈاکٹر سرتاج احمد نے بتایا کہ یہ کتابیں گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور سوشیالوجی کے مضامین میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔اس موقع پر سبھارتی یونیورسٹی کے تمام عہدیداروں، تمام پرنسپل اور ڈین، تمام اساتذہ اور ڈاکٹرس، میڈیا انچارج، تمام غیر تدریسی عملہ اور پورے سبھارتی خاندان نے مبارکباد پیش کی ہے۔