ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

الیکشن سے چھ ماہ پہلے پری پول سروے پر روک لگے ،مایا وتی کا مطالبہ

Rubina by Rubina
جنوری 17, 2023
in بھارت, سیاست
645 0
0
الیکشن سے چھ ماہ پہلے پری پول سروے پر روک لگے ،مایا وتی کا مطالبہ
876
SHARES
550
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے الیکشن کمیشن سے انتخابی سروے پرروک لگانے کا کیا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے چھ مہینے پہلےسروے پرروک لگائی جائے۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں چھوٹی پارٹیوں کے اتحاد سے عوام کو محتاط رہنے کی اپیل کرتےہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے کہا کہ انتخاب سے قبل سروے پر روک لگانے کے لئے وہ جلد ہی الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گی۔ پارٹی فاؤنڈر کانشی رام کے 15ویں برسی کی مناسب سے منعقد خراج عقیدت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے ہفتہ کو کہا کہ کچھ لوگ بی ایس پی کو کمزور ہونے کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں حالانکہ ان کی غلط فہمی آج کی ریلی کو دیکھ کر دور ہوگئی ہوگی۔

اگلے سال اترپردیش میں حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو کانگریس، بی جے پی، سماج وادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے ہوا ہوائی دعوؤں سے محتاط رہنا چاہئے، جن میں ذرا بھی دم نہیں ہے۔ قانون کی حکمرانی اور شفاف حکومت صرف بی ایس پی دے سکتی ہے جو سماج کے سبھی طبقات کے لئے کام کرے گی۔

غریب مزدوروں کےعلاوہ برہمنوں اور مسلموں کی سیکورٹی اور احترام کا پورا خیال رکھا جائےگا۔ حکومت بننے پر غریب اور سبھی بے روزگار کو روزی۔ روٹی کے وسائل دستیاب کرانے کو اولین ترجیح دی جائے گی اور پارٹی اسی ایجنڈے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام نے بی جے پی، ایس پی اور کانگریس کا ناٹک دیکھ لیا ہے۔ بی ایس پی کے لوگ بھی ان کے ناٹک، ہتھکنڈوں سے محتاط رہیں۔ 2007 میں بی ایس پی نے مکمل اکثریت کی حکومت بننے پر ریاست کو بہترین نظم ونسق دیا تھا۔ ان کی اپیل ہے کہ اس بار عوام بی جے پی کے جھوٹے وعدے اور لالچ میں آخر اپنا ووٹ خراب نہ کریں۔
مایاوتی نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مختلف چینلوں اور ایجنسیوں کے انتخاب سے قبل سروے پر روک لگانے کا مطالبہ کریں گی۔ عوام کو ان سروے سے گمراہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی بنگال اور دہلی کے انتخابی نتائج ایسے سرویز کو غلط ثابت کرچکے ہیں۔
مایاوتی نے کہا کہ یوپی کی اقتدار پر قابض ہونے کے بعد ان کی حکومت بدلے کے جذبے سے کام نہیں کرے گی اور مرکزی و سابقہ ریاستی حکومتوں کی پروجکٹوں کو وقت سے پورا کرایا جائےگا۔ اجودھیا، وارانسی اور متھرا میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیزی سے پورا رکرایا جائے گا۔
ایم آئی ایم اور بھیم آرمی کا نام لئے بغیر انہوں نےکہا کہ ریاست میں کچھ ایسی بھی چھوٹی چھوٹی پارٹیاں ہیں جو تنہا یا اتحاد کر کے انتخابات میں شرکت کرسکتی ہیں۔ ان کا مقصد انتخابی نتیجہ نہیں بلکہ اپنے مفاد کے لئے پردے کے پیچھے سے خاص کر حکمراں جماعت کو فائدہ پہنچانا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹی پارٹیاں ان کے حساب سے اپنے امیدوار کھڑے کرتی ہیں۔ اس لئے ایسی پارٹیوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ سماج وادی پارٹی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ ایک ایسی پارٹی بھی ہے جو مفاد پرستوں اور ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو شامل کر کے اپنا کنبہ بڑھا رہی ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ مغربی اترپردیش میں جاٹ اور گرجر سماج کو اپنی جانب مائل کرنے لئے بی جے پی کو ان کے سماج کے راجاؤں کی مورتیاں لگانی پڑرہی ہیں اور یونیورسٹیوں کی تعمیرکرانی پڑرہی ہے۔

اس سے پہلے مایاوتی نے کانشی رام اسمارک استھل پہنچ کرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےگلپوشی کی۔ اس دوران لاکھوں لوگوں کی بھیر ہاتھوں میں نیلے جھنڈے لےکر انہیں سننے کو بے قرار دکھی۔قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل مایاوتی نے کانشی رام کی برسی کو پورے دھوم دھام سے منانے کا اعلان کیا تھا

Previous Post

مایاوتی کی NO کے بعد راہل کی کانشی رام کی بہن سے ملاقات

Next Post

وقت کا دانشمندانہ استعمال: نوجوان‘ ریٹائرڈ افراد سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

Next Post
وقت کا دانشمندانہ استعمال: نوجوان‘ ریٹائرڈ افراد سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

وقت کا دانشمندانہ استعمال: نوجوان‘ ریٹائرڈ افراد سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist