اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

ہندوستان کے ذریعے پاکستان کا ایف-16 طیارہ گرانے کا دعویٰ غلط ہو سکتا ہے: امریکی

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 7, 2019
in دنیا
0 0
0
ہندوستان کے ذریعے پاکستان کا ایف-16 طیارہ گرانے کا دعویٰ غلط ہو سکتا ہے: امریکی
0
SHARES
65
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ئی دہلی :امریکی نیوز ویب سائٹ فارین پالیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فروری میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھی کشیدگی کے دوران پاکستان کا ایف-16 جنگی طیارہ گرانے کا ہندوستان کا دعویٰ غلط ثابت ہو سکتا ہے۔فارین پالسی نے امریکہ کے دو دفاعی افسروں کے بیان کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا ہے۔ حالانکہ ویب سائٹ نے ان افسروں کے ناموں کا انکشاف  نہیں کیا ہے۔

غور طلب ہے  کہ گزشتہ  14 فروری کو جموں و کشمیر کے پلواما ضلع میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے خودکش حملے میں 40 جوانوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔27 فروری کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوئےایئر اسٹرائک میں پاکستان نے ہندوستان کا مگ-21 ہوائی جہاز گرانے کا دعویٰ کیا تھا وہیں ہندوستان نے پاکستان کا ایف-16 ہوائی جہاز گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

پلواما حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوئے اس تصادم میں ونگ کمانڈر ابھینندن کو پاکستان نے گرفتار کر لیا تھا۔فارین پالیسی نے امریکی افسروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں ایف-16 ہوائی جہازوں کی گنتی کی ہے اور ان میں سے کوئی بھی غائب نہیں ہوا ہے۔

27 فروری کو وزارت خارجہ کی طرف سے نئی دہلی میں ہوئی پریس کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں جیش محمد کے کیمپ پر ہماری کارروائی کامیاب رہی۔اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا تھا کہ انڈین ایئر فورس  کے ہوائی جہاز مگ-21 بائسن کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن نے پاکستانی ایئر فورس  کے ایک ایف-16 جنگی طیارے  کو مار گرایا اور اس کے چشم دید گواہ اور الکٹرانک ثبوت موجود ہیں۔

وہیں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان کے اس دعویٰ کو خارج کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دن کے آپریشن میں ایف-16 ہوائی جہاز کو لگایا ہی نہیں گیا تھا۔حالانکہ پاکستان کے اس دعویٰ کو ہندوستان نے خارج کر دیا تھا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا تھا، ‘ ہم نےاے ایم آر اے اے ایم میزائل کے ٹکڑوں کے طور پر ثبوت بھی شیئر کئے ہیں، جو موقع سے بر آمد کئے گئے تھے اور جس کو (اے ایم آر اے اے ایم میزائل) پاکستانی ایئر فورس کا صرف ایف-16 ہوائی جہاز ہی لے جانے میں اہل ہے۔ ‘

فارین پالیسی ویب سائٹ کے مطابق، فوجی فروخت سے متعلق  معاہدہ کے تحت پاکستان نے اس واقعہ کے بعد امریکہ کو خود پاکستان آکر ایف-16 ہوائی جہازوں کی گنتی کرنے کی گزارش کی تھی۔ویب سائٹ کے مطابق، ایک سینئر امریکی دفاعی افسر نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔

ویب سائٹ کے لئے یہ رپورٹ کرنے والی لارا سیلگ مین کے مطابق، امریکی افسروں کے ذریعے کی گئی گنتی میں پاکستان کے ایئر فورس میں شامل تمام ایف-16 ہوائی جہاز موجود پائے گئے۔ یہ ہندوستان کے اس دعویٰ کے برعکس ہے  جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے فروری میں ہوئی ایئر اسٹرائک  کے دوران پاکستان کا ایف-16 ہوائی جہاز مار گرایا تھا۔

اس امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے، ہو سکتا ہے کہ ہندوستان-پاکستان کے درمیان ہوئے تصادم کے دوران اپنے مگ 21 بائسن ہوائی جہاز سے ونگ کمانڈر ابھینندن نے پاکستان کے ایف-16 ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا ہو اور میزائل داغی بھی ہو، ان کو یہ بھی لگا ہو کہ ان کا وار نشانے پر لگا ہے، لیکن پاکستان میں امریکی افسروں کے ذریعے کی گئی گنتی ہندوستان کے فریق  پر شک پیدا کرتی ہے اور اشارہ دیتی ہے کہ ہندوستانی افسروں نے ممکنہ طورپر انٹرنیشنل کمیونٹی کو اس دن کے واقعات کے بارے میں گمراہ کیا ہے۔

Tags: پاکستانکانگریس
Previous Post

کس کی ہے بھارتی فوج ؟

Next Post

ورون گاندھی: میری فیملی سے کئی وزیر اعظم ہوئے، لیکن پی ایم مودی جیسی عزت کسی نے نہیں دلائی

Next Post
ورون گاندھی: میری فیملی سے کئی وزیر اعظم ہوئے، لیکن پی ایم مودی جیسی عزت کسی نے نہیں دلائی

ورون گاندھی: میری فیملی سے کئی وزیر اعظم ہوئے، لیکن پی ایم مودی جیسی عزت کسی نے نہیں دلائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist